Pages - Menu

بهروسه صرف اور صرف الله تعالى پر

بهروسه صرف اور صرف الله تعالى پر
بعض اوقات اللہ تعالى آپ کو ایسے لوگوں سے ملواتا ہے جنہیں آپ اپنا ہمدرد یا خیر خواہ سمجھ بیٹھتے ہیں دراصل جب وہی لوگ آپ کے بظاهر انتہائی مخلص ہونے کے باوجود آپکو دکھ کی اس آگ میں جلتا ہوا چھوڑ دیتے ہیں جسے بجھانے میں آپ زندگی اور موت کی کشمکش سے دوچار ہو جاتے ہیں يقيناً وہ وقت بڑا کٹھن ہوتا ہے جب آپ اکیلے اُن لمحات کو جھیل رہے ہوتے ہیں يه إيسي صورت حال هوتي هے جس ميں آپ نہ کسی سے کہہ سکتے ہیں اور نہ ہی چیخ چیخ کر رو سکتے ہیں وہ درد کی کیفیت ایسی ہوتی ہے جو شاید زندگی میں ہی موت کا مزہ چکھا جاتی ہے بس يوں سمجهيے يه وہی وقت ہوتا ہے جب اللہ تعالى اور آپ کا تعلق مضبوط ہو جاتا ہے جب آپ کسی انسان کے آگے نہیں روتے بلكه صرف اللہ تعالى کے آگے آنسو بہا کر اس ذات سے رحم کی بھیک طلب کرتے ہیں جب آپ اپنا درد اللہ تعالى کے آگے کہہ کر مطمئین ہو جاتے ہیں تو اللہ تعالى آپ کو دیکھتا ہے آزماتا ہے کہ میرے بندے کو مجھ پر کتنا بھروسہ ہے يه سمجهنے كي بات هے كه جب ایک انسان پر ہم بھروسے کے پُل قائم کر سکتے ہیں اور ایک عرصہ اس انسان پر اندھا بھروسہ کرتے ہیں اسکی خامیوں کو نظرانداز کر کے اسکا ساتھ نبھاتے ہیں تو پهر اللہ تعالى تو ہمارا خالق ، مالك اور پالنے والا ہے اسپر بھروسہ کرنے میں کیوں ہچکچاتے ہیں وہی تو ہے جو درد کی دوا دے سکتا ہے وہی تو ہے جو سارے غم مٹا سکتا ہے ہمارا درد اس رب کی طاقت کے آگے اس کے فضل کے آگے إيك زرہ كے برابر بھی نہیں هو سكتا ہم اور ہماری اوقات مٹی کے سوا کچھ بهي نہیں هے سو ہمیں صرف اور صرف اللہ. سے ڈرنا چاہئے کسی انسان میں اتنی ہمت نہیں جو ہماری عزت کو گرا دے جب تک الله تعالى نہ چاہے
یاد رکھیں جو کسی کا بُرا چاہتے ہیں ان کے ساتھ بھی بُرا ہی ہوتا ہے کبھی بھول کر بھی دشمن کا بُرا مت سوچئے بلکہ هر إيك لئے مكمل أخلاص كيساتهـ ہدایت کی دعا مانگئے.. پهر ديكهنا كه اللہ تعالى آپ پر کرم کی وہ بارش برسائے گا جو آپ کے وہم و گمان میں بھی نہیں ہوگی.
 وما توفيقي إلا بالله ه