فتاوی تاتار خانیہ میں لکھا ھے جو شخص فجر کی سنتیں گھر پڑھ کر مسجد جاتا ھے تو اللہ تعالی اسے تین انعام عطاء فرماتے ھیں ۔
اس کے گھر کے جھگڑے ختم ہو جاتے ہیں.
آج دیکھو تو شاید نوے فیصد لوگ یہی کہیں گے کہ گھر کی مصیبتیں بہت زیادہ ہیں ، اولاد کی نافرمانی ، بیوی کی پریشانی ، گھر کے تقاضے پورے نہیں ہوتے ،، میاں بیوی کے درمیان نہیں بنتی وغیرہ وغیرہ
تو فجر کی سنتیں گھر پڑھنے کا پہلا انعام تو یہ ہوا کہ اللہ تعالی اس شخص کو ان پریشانیوں سے نجات عطاء فرما دیتے ھیں ۔
اللہ تعالی اس بندے کو دوسرا انعام یہ عنایت فرماتے ھیں کہ اس بندے کے رزق میں کشادگی پیدا فرما دیتے ھیں یعنی ملازمت اور کاروبار اور قرضوں کے مسئلے ختم فرما دیتے ھیں ھے. وغیرہ وغیرہ
تیسرا انعام جو سب سے بڑا ھے کہ اللہ تعالی اس بندے کو موت کے وقت ایمان کی سلامتی کے ساتھ اس دنیا سے جانے کی توفیق عطاء فرماتے ھیں
سبحان اللہ!
نوٹ ! فجر کی سنتیں گھر پڑھنا ہمارے پیارے نبی کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَ سَلَّمَ کی مستقل سنت ھے ، لہذا سنتیں پڑھنے کا ثواب اور انعام تو الگ ملے گا ، نبی پاک صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَ سَلَّمَ کی سنت پر عمل کر کے فجر کی سنتیں گھر پڑھنے کا اجر الگ. اور سنت سے محبت کرنے والے کے بارے میں رسول کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَ سَلَّمَ نے ارشاد فرمایا " جس نے میری سنت سے محبت کی وہ جنت میں میرے ساتھ ہو گا.
از خطبات شیخ مولانا حافظ ذوالفقار احمد نقشبندی مجددی دامت برکاتہم