Pages - Menu

▼

تیمم کی سنتیں

 تیمم  میں کچھ اْمور سنت کا درجہ رکھتے ھیں  یعنی یہ اعمال رسول کریم  صلی اللہ علیہ والہ وسلم  سے ثابت ھیں ۔ سنت کے کرنے سے ثواب میں آضافہ ھو جاتا ھے ۔ بالفرض اگر کوئی سنت کسی وجہ سے چھوٹ جائے تو تیمم  پھر بھی صحیح  ھو جاتا ھے البتہ سنت کے نہ کرنے سے ثواب سے محرومی ھو جاتی ھے ۔  تیمم کی اہم سنتیں مندرجہ ذیل ھیں 


تیمم کی ابتدا

تیمم کو  "بسم اللہ الرحمن الرحیم" سے شروع کرنا چاھیے ۔ 


انگلیاں کھلی رکھنا

مٹی پر ہاتھ رکھتے وقت انگلیاں کھلی رکھنا چاھیے تاکہ مٹی آسانی سے پہنچ سکے


ہاتھ آگے پیچھے کرنا

ہاتھوں کو مٹی پر رکھ کر آگے کی طرف لانا اور پھر پیچھے کی طرف لے جانا چاھیے ۔ 


گرد و غبار جھاڑنا

ہاتھوں پر زیادہ مٹی لگ جائے تو ہلکا سا جھاڑ لینا چاھیے تاکہ چہرہ اور ہاتھ میلے نہ ہوں.


ترتیب کا خیال رکھنا

پہلے چہرے کا مسح کرنا اور پھر دونوں ہاتھوں کا کلائیوں سمیت کہنیوں  تک سنت کے مطابق مسح کرنا۔


داہنی جانب سے ابتدا کرنا

اعضاء کا مسح کرتے وقت دائیں طرف کو بائیں پر فوقیت دینا چاھیے ۔ یعنی دائیں طرف سے شروع کرکے بائیں طرف ختم کرے 


تیمم کے عمل کو پے درپے کرنا

تیمم کرتے وقت وقفہ نہ کرے بلکہ پے درپے یعنی ایک کے بعد فوری طور پر دوسرا عمل  مکمل کرے