ہر جمعہ کو رات میں یادن میں سورہ کہف ضرور پڑھا کریں اس لیےکہ :حدیث شریف میں آیا ہے کہ :" جو شخص جمعہ کےدن سورہ کہف پڑھ لیتاہے اس کیلئے اس جمعہ سے آنیوالے جمعہ کے درمیان (پورے ہفتہ میں ) ایک نور روشن رہے گا۔ " (مشکوٰۃ جلد ، صفحہ 189)
ایک اور حدیث میں آیا ہے کہ :" جو شخص جمعہ کی رات سورہ کہف پڑھ لیتا ہے ، اس کے لیے اس کی جگہ اور بیت العتیق (خانہ کعبہ) کے درمیان ایک نور روشنی بخشتا رہتا ہے ۔
ایک روایت میں ہے کہ جس شخص نے سورہ کہف جس طرح اتری ہے اسی طرح (صحیح طریق) پر پڑھ لی تو اس کی جگہ اور مکہ کے درمیان وہ ایک (ضیا پاش ) نور بنی رہتی ہے اورجو شخص اس کی آخری دس آیتیں پڑھتا رہے گا اگر دجال ( اس کی زندگی میں نمودار ہو گیا تو وہ اس شخص پر مسلط نہ ہو سکے گا۔" (یعنی دجال کے فتنہ سے محفوظ رہے گا) (سنن الکبریٰ للبیہقی)
ایک روایت میں ہے کہ جو شخص دجال کو پالے (یعنی اس کے سامنے نکل آئے ) اس کو چاہیے کہ وہ سورہ کہف کی ابتدائی دس آیتیں ا س کے منہ پر پڑھ دے ۔" اس لیے کہ یہ آیتیں پڑھنے والے کو اس کے فتنہ سےپناہ دینے والی ہیں ۔"(ابوداؤد)
اسی طرح اپنے بچوں اور بچیوں کو کم از کم سورہ کہف زبانی یاد کرنے کی ترغیب دیں۔حدیث شریف میں آیا ہے کہ جمعہ کے روز جو شخص سورہ کہف پڑھے گا اس کا دل دوسرے جمعہ تک ان شاء اللہ نور سے منور رہے گا ، اور فتنہ دجال سے بھی محفوظ رہے گا۔ (انمول موتی)
اللہ پاک ھم سب کو اس کی توفیق عنایت فرمائے
آمین یا رب العالمین