قَدْ اَفْلَحَ الْمُؤْمِنُـوْنَ O
بے شک ایمان والے کامیاب ہو گے
اَلَّـذِيْنَ هُـمْ فِىْ صَلَاتِـهِـمْ خَاشِعُوْنَO
جو اپنی نماز میں خشوع کرنے والے ہیں۔
نماز اللہ تعالی سے ملاقات اور راز ونیاز کا ایک بہترین انداز ھے نماز میں خشوع و خضوع کا ھونا بھی بہت ضروری ھے جو لوگ خشوع و خضوع سے نماز پڑھتے ھیں ان کی کامیابی کا اعلان اللہ تعالی نے خود قران پاک میں کر دیا ھے جیسا کہ آیتِ بالا میں اس کا ذکر ھے ۔ پورے دھیان سے نماز ادا کرنا خشوع و خضوع کہلاتا ھے یعنی نماز پڑھتے ھوئے یہ دھیان جمانا کہ میں اللہ تعالی کو دیکھ رھا ھوں یا پھر کم از کم یہ دھیان رکھنا کہ اللہ تعالی مجھے دیکھ رھے ھیں ۔ نماز میں خشوع و خضوع پیدا کرنے کے لئے نمازی کی مکمل توجہ اور اس پر مسلسل محنت کا ھونا بہت ضروری ھے
نماز میں خشوع و خضوع پیدا کرنے کا ایک طریقہ یہ بھی ھے کہ نماز کو ترجمہ و تشریح کے ساتھ سیکھا جائے کیونکہ جس کو نماز کا ترجمہ و تشریح آتی ھو گی وہ سمجھ سمجھ کر نماز پڑھے گا تو اس کی نماز میں ادھر ادھر کے خیالات کے آنے کا امکان بنسبت دوسروں کے بہت کم ھو جائے گا اور ایسی نماز میں خشوع و خضوع کا ہونا ممکن ھو جائے گا ۔ اس لئے نماز کے ساتھ کم ازکم نماز کا ترجمہ بھی ہر مسلمان کو لازمی آنا چاہئیے تاکہ وہ دھیان کے ساتھ نماز پڑھ سکے ۔
آئیے ترجمہ کے ساتھ نماز سیکھنے کی کوشش کریں اور پھر اسے دوسروں کو بھی سکھائیں. آپ کی کوشش اور محنت سے جتنے لوگ بھی اس طرح نماز ہڑھنے والے بن جائیں گے تو آپ کو بھی اس کا ہورا پورا آجر ملے گا اور یہ آپ کے لئے بہترین صدقۂ جاریہ بن جائے گا
ثناء
سُبْحَانَکَ اللّٰهُمَّ وَبِحَمْدِکَ، وَتَبَارَکَ اسْمُکَ وَتَعَالٰی جَدُّکَ، وَلَا اِلٰهَ غَيْرُکَ.
’’اے اﷲ! ہم تیری پاکی بیان کرتے ہیں، تیری تعریف کرتے ہیں، تیرا نام بہت برکت والا ہے، تیری شان بہت بلند ہے اور تیرے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں۔‘‘
تعوذ
أَعُوْذُ بِاﷲِ مِنَ الشَّيْطٰنِ الرَّجِيْمِ.
’’میں شیطان مردود سے اللہ کی پناہ مانگتا / مانگتی ہوں۔‘‘
تسمیہ
بِسْمِ اﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ.
’’اﷲ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان ہمیشہ رحم فرمانے والا ہے۔‘‘
سورۃ الفاتحہ
الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَO
الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِO
مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِO
إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُO
اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَO
صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْO
غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلا الضَّالِّينَO
’’سب تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں جو تمام جہانوں کی پرورش فرمانے والا ہےo
نہایت مہربان بہت رحم فرمانے والا ہےo
روزِ جزاء کا مالک ہےo
(اے اللہ!) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور ہم تجھ ہی سے مدد چاہتے ہیںo
ہمیں سیدھا راستہ دکھاo
ان لوگوں کا راستہ جن پر تو نے انعام فرمایاo
ان لوگوں کا نہیں جن پر غضب کیا گیا ہے اور نہ (ہی) گمراہوں کاo‘‘
سورۃ الاخلاص
قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌO
اللَّهُ الصَّمَدُO
لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْO
وَلَمْ يَكُن لَّهُ كُفُوًا أَحَدٌO
’’(اے نبی مکرّم!) آپ فرما دیجئے : وہ اﷲ ہے جو یکتا ہےo
اﷲ سب سے بے نیاز ہےo
نہ اس سے کوئی پیدا ہوا ہے اور نہ ہی وہ پیدا کیا گیا ہےo
اور نہ ہی اس کا کوئی ہمسر ہےo‘‘
رکوع
سُبْحَانَ رَبِّیَ الْعَظِيْمِ.
’’پاک ہے میرا پروردگار عظمت والا۔‘‘
قومہ
سَمِعَ اﷲُ لِمَنْ حَمِدَهُ.
’’اﷲ تعالیٰ نے اس بندے کی بات سن لی جس نے اس کی تعریف کی۔‘‘
رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ.
’’اے ہمارے پروردگار! تمام تعریفیں تیرے لیے ہیں۔‘‘
سجدہ
سُبْحَانَ رَبِّیَ الْأَعْلَی.
’’پاک ہے میرا پروردگار جو بلند ترہے۔‘‘
جلسہ
اَللَّهُمَّ اغْفِرْلِيْ وَارْحَمْنِي وَعَافِنِي وَاهْدِنِيْ وَارْزُقْنِيْ.
’’اے اﷲ! مجھے بخش دے، مجھ پر رحم فرما، مجھے عافیت دے، مجھے ہدایت پر قائم رکھ اور مجھے روزی عطا فرما۔‘‘
دوسرا سجدہ
سُبْحَانَ رَبِّیَ الْأَعْلَی.
’’پاک ہے میرا پروردگار جو بلند ترہے۔‘‘
تشہد
التَّحِيَّاتُ ِﷲِ وَالصَّلَوٰتُ وَالطَّيِّبَاتُ، اَلسَّلَامُ عَلَيْکَ أَيُّهَا النَّبِیُّ وَرَحْمَةُ اﷲِ وَبَرَکَاتُهُ، اَلسَّلَامُ عَلَيْنَا وَعَلَی عِبَادِ اﷲِ الصّٰلِحِيْنَ. أَشْهَدُ أَنْ لَّا اِلٰهَ إِلَّا اﷲُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُوْلُهُ.
’’تمام قولی، فعلی اور مالی عبادتیں اﷲ ہی کے لیے ہیں، اے نبی صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَ سَلَّمَ)! آپ پر سلام ہو اور اﷲ کی رحمت اور برکتیں ہوں، ہم پر اور اﷲ کے تمام نیک بندوں پر بھی سلام ہو، میں گواہی دیتا ہوں کہ اﷲ کے سوا کوئی معبود نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ حضرت محمد صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَ سَلَّمَ ، اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔‘‘
درودِ اِبراہیمی
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ، کَمَا صَلَّيْتَ عَلَی إِبْرَاهِيْمَ وَعَلَی آلِ إِبْرَاهِيْمَ، إِنَّکَ حَمِيْدٌ مَّجِيْدٌ.
اَللّٰهُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ، کَمَا بَارَکْتَ عَلَی إِبْرَاهِيْمَ وَعَلَی آلِ إِبْرَاهِيْمَ، إِنَّکَ حَمِيْدٌ مَّجِيْدٌ.
’’اے اﷲ! رحمتیں نازل فرما حضرت محمد صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَ سَلَّمَ پر اور ان کی آل پر، جس طرح تونے رحمتیں نازل کیں حضرت ابراہیم علیہ السلام پر اور ان کی آل پر، بے شک تو تعریف کا مستحق بڑی بزرگی والا ہے۔
’’اے اﷲ! تو برکتیں نازل فرما حضرت محمد صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَ سَلَّمَ پر اور ان کی آل پر، جس طرح تونے برکتیں نازل فرمائیں حضرت ابراہیم علیہ السلام پر اور ان کی آل پر، بے شک تو تعریف کا مستحق بڑی بزرگی والا ہے۔‘‘
دعائے ماثورہ
رَبِّ اجْعَلْنِیْ مُقِيْمَ الصَّلٰوةِ وَمِنْ ذُرِّيَّتِیْ رَبَّنَا وَتَقَبَّلْ دُعَآءِo
رَبَّنَا اغۡفِرۡ لِیۡ وَ لِوَالِدَیَّ وَ لِلۡمُؤۡمِنِیۡنَ یَوۡمَ یَقُوۡمُ الۡحِسَابُ 0
’’اے میرے رب! مجھے اور میری اولاد کو نماز قائم رکھنے والا بنا دے، اے ہمارے رب! اور تو میری دعا قبول فرما لےo اے ہمارے رب! مجھے بخش دے اور میرے والدین کو (بخش دے) اور دیگر سب مومنوں کو بھی، جب حساب کا دن قائم ہوگاo
وتر کی تیسری رکعت میں دعائے قنوت
اَللّٰهُمَّ إِنَّا نَسْتَعِيْنُكَ، وَنَسْتَغْفِرُكَ، وَنُؤْمِنُ بِكَ، وَ نَتَوَكَّلُ عَلَیْكَ وَنُثْنِيْ عَلَیْكَ الْخَيْرَ وَنَشْكُرُكَ وَلَا نَكْفُرُكَ وَنَخْلَعُ وَنَتْرُكُ مَنْ يَّفْجُرُكَ اَللّٰهُمَّ إِيَّاكَ نَعْبُدُ، وَلَكَ نُصَلِّيْ وَنَسْجُدُ، وَإِلَيْكَ نَسْعٰى وَنَحْفِدُ، وَ نَرْجُوْ رَحْمَتَكَ، وَنَخْشٰى عَذَابَكَ، إِنَّ عَذَابَكَ بِالْكُفَّارِ مُلْحِقٌ
اے اللہ! ہم تجھ ہی سے مدد چاہتے ہیں اور تجھ ہی سے معافی مانگتے ہیں اور تجھ ہی پر ایمان رکھتے ہیں اور تجھ ہی پر بھروسہ کرتے ہیں اور تیری بہت اچھی تعریف کرتے ہیں اور تیرا شکر کرتے ہیں اور تیری ناشکری نہیں کرتے، اور الگ کرتے ہیں اور چھوڑتے ہیں اس شخص کو جو تیری نافرمانی کرے، الٰہی! ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تیرے ہی لیے نماز پڑھتے ہیں اور سجدہ کرتے ہیں اور تیری ہی طرف دوڑتے اور جھپٹتے ہیں اور تیری رحمت کے امیدوار ہیں اور تیرے عذاب سے ڈرتے ہیں، بے شک تیرا عذاب کافروں کو پہنچنے والا ہے۔
دونوں طرف سلام
السَّلاَمُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُاللهِ
"آپ پر سلامتی ہو اور اللہ تعالی کی رحمتوں کا نزول ہو"
صدقۂ جاریہ کے لئے اسے مختلف گروپوں میں شیئر کریں