دوسروں پر ظلم کی قسمیں*


دوسروں پر ظلم کی قسمیں* دوسروں پر ظلم کی قسمیں**جسمانی تکلیف پہنچانا*

۱- کسی کی جان لینا

۲- کسی کو مارنا 

۳- کسی سے بہت زیادہ کام لینا یعنی کسی کی طاقت اور وسعت سے بڑهہ کر اس پر بوجهہ ڈالنا

____________________________

*دوسروں کے جزبات مجروح کرنا(جزباتی ظلم)*

۱- دوسروں کو طنز کرنامذاق اڑانا 

۲- طعنے دینا

۳- تہمت لگانا

۴- الزام تراشی کرنا

۵- گالی گلوچ کرنا

۶- کسی کو برے ناموں سے پکارنا

۷- کسی کے سامنے یا پیٹهہ پیچهے دونوں طرح رسوا کرنا

۸- کسی کی کمزوری کو بار بار بیان کرنا

۹- غییبت اور چغلی کے ذریعے کسی کی شہرت کو داغدار کرنا

۱۰- غصے سے بات کرنا

۱۱- کوئی بهی ایسا کام جس سے دوسرے کو جذباتی اور ذہنی تکلیف ملے

*کچهہ لوگ دوسروں کو پریشان کر کے خوش ہوتے ہیں تو یہ بات ظلم میں آجاتی ہے*

____________________________

*حقوق نہ دینا*

۱- ہر ایک کا اللہ نے حق رکها ہے مثال کے طور پر ماں باپ کے حقوق، اولاد کے حقوق، شوہر کے حقوق، بیوی کے حقوق، رشتے داروں کے حقوق

*یہ حقوق نہ دینا*

۲- اپنا حق لے لینا لیکن دوسرے کا حق نہ دینا

۳- اپنا حق حد سے زیادہ لینا 

۴- دوسروں سے ناجائز مطالبات کرنا 

۵-حقوق میں عدم توازن بهی ظلم ہے یعنی کسی ایک کا حق دیتے دیتے دوسرے کا حق مارنا

____________________________

۱- دوسروں کی ذاتی زندگی میں مداخلت بهی ظلم ہے

۲- درجوں اور حقوق میں کمی بیشی کرنا بهی ظلم ہے

۳- کسی کا وقت اور صلاحیتیں ضائع کرنا بهی ظلم ہے

*یاد رکهیں*

*حقوق اللہ اور حقوق العباد میں توازن رکهنا بهی ضروری ہے*

__________________

اپنی زندگی میں توازن لانے کی کہاں کہاں کوشش کی اور کہاں کہاں زیادتی ہوئی

اپنی زندگی میں دوسروں کے ساتهہ زیادتی کے کون کون سے کام ہیں جو ہمیں چهوڑنا ہیں

Share: