مولانا فضل الرحمن کے متعلق نازیبا الفاظ

 سوال:  السلام عليكم 

مفتى صاحب بعض لوگ مولانا فضل الرحمن صاحب کے بارے میں غلیظ الفاظ استعمال کرتے ھیں اس بارے شریعت کا حکم کیا ھے؟

الجواب...

. ﷽

🌟علماء کی توھین کا نتیجہ🌟

الحمد لله والصلاة والسلام على رسول الله وعلى آله وصحبه اجمعين أما بعد:

فعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رضي الله عنه قَالَ قَالَ رَسُولُ اللهِ ﷺ

لَيْسَ مِنْ أُمَّتِي مَنْ لَمْ يُجِلَّ كَبِيرَنَا وَيَرْحَمْ صَغِيرَنَا وَيَعْرِفْ لِعَالِمِنَا حَقَّهُ 《الترغيب والترهيب》

فرمایا جو شخص ہمارے بڑوں کی تعظیم نہ کرے، ہمارے بچوں پر رحم نہ کرے، اور جو ہمارے عالِم کا حق نہ پہچانے وہ میری اُمت میں سے نہیں ہے،《الترغيب والترهيب》


ایک دفعہ کسی طالب علم نے اپنے استاد کے سامنے کسی عالِمِ دین کا نام لیا، نام لیتے ہوئے قدرے بےاَدبی کا شائبہ محسوس ہوتا تھا، میرے استاد تکیہ کی ٹیک لگائے بیٹھے تھے، فورا تکیہ کا آسرا چھوڑا، سیدھے ہو کے بیٹھے، چہرے سے جلال کے آثار نمایاں ہوئے، فرمایا: جس مولانا صاحب کا نام لیا، وہ تیرا چھوٹا بھائی ہے؟، میں نے عرض کیا، نہیں، فرمایا...! 

علمِ دین اور اور اہلِ دین کی قدر کو اپنے اوپر لازم جان، تو نے مُسند احمد اور طبرانی میں وعید نہیں پڑھی جس میں آقا مدنیﷺ نے ارشاد فرمایا جو شخص ہمارے بڑوں کی تعظیم نہ کرے، ہمارے بچوں پر رحم نہ کرے، آگے الفاظ کیا ہیں وَیَعْرِفُ لِعَالِمِنَا حَقَّہ یعنی جو ہمارے عالِم کا حق نہ پہچانے وہ میری اُمت میں سے نہیں ہے،


*حضرت حسن بصری* کا قول ہے کہ اگر علماء نہ ہوتے تو عوام الناس ڈھور{مويشى} اور ڈنگروں{حيوان} کی سی زندگی گزارتے. 


*• شاہ عبد العزیز صاحب محدث دہلوی* نے لکھا ہے کہ اہانت علم اور اہانت اہل علم کفر ہے.


*• مولانا گنگوہی* فرماتے ہیں جو علماء ربانیين کی حقارت کرتا ہے اس کی قبر کو کھود کر دیکھو اس کا منہ قبلہ سے پھیر دیا جاتا ہے.


*• مولانا الیاس صاحب* سے کسی نے شکایت کی کہ حضرت مقامی علماء کام میں ساتھ نہیں دے رہے ہیں 

اس پر حضرت نے غصہ سے فرمایا :خبردار آئندہ علماء کی شکایت کرنے سے پرہیز کرو ورنہ تمہارا ایمان پر خاتمہ نہ ہوگا *( مجالس ابرار )*


*• حضرت حسن بصری رحمه الله* فرماتے ہیں کہ علماء کرام کی مثال ستاروں کی سی ہے جب چمکتے ہیں تو لوگ ان سے راہ پاتے ہیں اور جب چھپ جاتے ہیں تو لوگ حیران و پریشان رہ جاتے ہیں اور عالم کی موت اسلام کا ایسا رَخنہ{ نقص و فساد} ہے جس کی اصلاح قیامت تک ممکن نہیں( تنبیہ الغافلین )


تو اب بولو اِس انداز سے نام لینا جس میں بےادبی ہو تو کیا یہ حق ہے علماءِ کرام کا؟؟؟. 

فرمایا یاد رکھ‫...! عالِم صالح نہ بھی ہو تو اُس کی ذات سے نفرت کرنا گناہ ہے، رہا کردار، تو ذہن نشین کر لے میری بات، اُس کے کردارِ بَد کے بارے تجھ سے نہیں پوچھا جائے گا، کہ اُس کے کردارِ بَد کو اُچھال کے کیوں نہیں آیا، اور مشاہدے کی بات بتاؤں، بدکردار عالِم مرنے سے پہلے تائب ہوا، مگر عالِم کی توہین کرنے والے کو توبہ کی توفیق نصیب نہیں ہوئی. 

کہیں مَیں نے پڑھا تھا کہ حضرت مولانا محمد الیاس صاحب رح سے کسی نے شکایت کی کہ مقامی علماء کام میں ساتھ نہیں دے رہے، اِس پر حضرت نے غصہ سے فرمایا، خبردار...! علماء کی شکایت سے پرہیز کرو ورنہ تمہارا ایمان پہ خاتمہ نہ ہوگا. 

ایسے ہی حضرت مولانا گنگوہی رح فرماتے ہیں، جو علمائے ربانیین کی حقارت کرتا ہے اُس کی قبر کھود کر دیکھو اُس کا منہ قبلہ سے پھیر دیا جاتا ہے. 

بیٹا...! سب کا اکرام و احترام ضروری ہے اور علماء ِکرام کا تو ازحد ضروری ہے کہ اِن کے بغیر ہم کچھ نہیں، پیدائش سے لے کر تدفین تک، موقع بموقع اِن کے اعانت کی ضرورت پڑتی ہے، ہمیشہ نام تک عزت و احترام سے لینا کہ یہ وَرَثَۃُ الْاَنْبِیَاء ہیں...!!!

واللہ اعلم

Share: