🔎(25) سالہ تحقیق کا نچوڑ 🔍

🔴ہر قسم کے مسئلے کا حل 🔴

👑 بے مثال وظیفہ👑 

 1⃣ حالات کی بہتری کے لئے 📈

2⃣ مرض سے شفا پانے کے لئے 💊

3⃣ قرض سے نجات پانے کے لئے 💵

4⃣ مالدار ہونے کے لئے 💰

5⃣  تنگدستی سے خوشحالی کی طرف آنے کے لئے 💸

6⃣ مستقبل کو روشن کرنے کے لئے💡 


 ⭕سب سے بہترین اور سب سے اعلی ترین وظیفہ⭕


💎لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ💎

🌷نہیں ہے کوئی حرکت اور نہ ہی کوئی کام کرنے کی طاقت مگر اللہ کی مدد کے ساتھ ( اللہ کی رحمت کے ساتھ ) 🌷


🌺 یہ کلمہ محبت ہے 

🌺 یہ کلمہ استعانت ہے 

🌺 یہ کلمہ توحید ہے 

🌺 یہ کلمہ رحمت ہے 

🌺 یہ بندے کی طرف سے اللہ کی جناب میں کلمہ تواضع ہے 

🌺 اس کے ذریعے بندہ اللہ سے اپنی عاجزی کا اظہار کرتا ہے 

🌺 اللہ کی قدرت، سطوت، عزت،  شان و شوکت کا اعتراف کرتا ہے


🔖📖پڑھنے کا طریقہ📖🔖


🔴 نبی کریم صلى الله عليه واله وسلم نے اس کلمے کے بارے میں 2 باتیں بیان کی ہیں فرمایا

✅ اسکو پڑھا کرو اور 

✅بہت زیادہ پڑھا کرو 

چنانچہ کوشش کریں   

1⃣ با وضو رہیں 

2⃣ چلتے، پھرتے ،صبح ، شام غرض سارا دن  پڑھتے رہیں 

3⃣ یقین سے پڑھیں ( مسئلہ یہ ہے کہ ہم یقین سے نہیں پڑھتے )


4⃣ ہزاروں کی تعداد میں پڑھیں، کوئی تعداد متعین نہیں ہے   (مسئلہ یہ ہے کہ ہم پڑھتے ہی نہیں ہیں ہماری نگاہ تعویزات کی طرف  ہے ہم کڑے پہنتے ہیں، چھلّے پہنتے ہیں، دھاگے پہنتے ہیں تعویذ فروشوں کو ہم خود پالتے ہیں)


❓❓کون یہ وظیفہ کر سکتا ہے اور کس وقت کرے ؟ ❓❓


✅چھوٹی بچیاں / گھریلو خواتین / کنواری لڑکیاں / شادی شدہ بچیاں / بیوی 

✅🏠گھر میں کام کاج کرتے ہوئے 

✅🍚آٹا گوندھتے ہوئے 

✅👕 سلائی کڑھائی کرتے ہوئے 

✅🍲ہنڈیا بناتے ہوئے 

 ✅📿جن دنوں میں نماز نہیں پڑھنی ان دنوں میں بھی یہ کلمہ پڑھ سکتے ہیں 

✅ ہر بیٹا پڑھے 

✅تنہائی میں 

✅سفر میں 

✅سائیکل 🚲چلاتے ہوئے 

✅موٹر سائیکل🏍 چلاتے ہوئے

✅ گاڑی 🚗چلاتے ہوئے  

✅ صبح جاب پر جاتے 🚌ہوئے 

✅ دکان پر بیٹھے ہوئے 

✅بوڑ ھےلوگوں کے لئے اس سے خوبصورت سہارا کوئی نہیں ہے

 ✅ جوان لوگوں کے لئے اس سے بڑا کوئی خزانہ💎 نہیں ہے 

✅ اپنے بچوں کو اس وظیفے کی عادت ڈالیں اور ان میں یہ منتقل کریں 

✅ خوشی میں پڑھیں  

✅ تکلیف میں پڑھیں کیوں کہ یہ کلمہ استعانت ہے اسکے ذریعے بندہ اللّه سے مدد مانگتا ہے کہ میری کوئی حیثیت نہیں ہے سب طاقتوں، قوتوں اور توفیقوں کا مالک تو ہے 


🕌جب موذن کہتا ہے 

حی علی الصلوة حی علی الفلاح

    تو آپ کیا کہتے ہیں ؟ 

لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ 

 کہ یا اللّه ! میں نہیں❌ آ سکتا جب تک تو مجھےنہ بلائے✅  


🌹 فوائد 🌹


1⃣ 🔺نیکیاں محفوظ 🔺


اللہ آپ کی نیکیاں محفوظ رکھے گا ان کو ضائع نہیں ہونے دے گا 

وَلَوْلَا إِذْ دَخَلْتَ جَنَّتَكَ قُلْتَ مَا شَاءَ اللَّهُ لَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ ۚ 

 ( سورہ کہف: 39 )

باغ والے واقعے کے بارے میں بھی یہی کہا گیا کہ اگر وہ باغ کا مالک 

لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ

 پڑھتا تو اس کا باغ کبھی نہ اجڑتا


 2⃣ 🔺کاروبار میں برکت اور دوام 🔺


جو لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ

  سمجھ لیتے ہیں، لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ کے مطابق جن کی تربیت ہوتی ہے وہ لوگ کبھی اجڑتے نہیں  ان کے کاروبار کبھی تباہ نہیں ہوتے اللہ ان کو برکتیں دیتا ہے بہاریں دیتا ہے 

 

3⃣ 🔺زندگی کی ہر نعمت میں برکت🔺

 

اللہ ان کے مال ، جان ، اولاد اور صلاحیتوں میں اضافہ فرماتا ہے 


 4⃣ 🔺مصیبتوں سے چھٹکارا 🔺


یہ کلمہ بڑے بڑے مصائب سے بچنے کا ذریعہ ہے


5⃣👑اللہ کی قربت کا ذریعہ 👑


 کیوں کہ  لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ

 پڑھ کر اس شخص نے شرک کو جڑ سے کاٹ دیا، کبر کو جڑ سے کاٹ دیا کہ میری کوئی حیثیت نہیں ہے نیکی کرتا ہوں تو اللہ کرواتا ہے بدی سے بچتا ہوں تو اللہ مجھے بچاتا ہے


📌 ہم نے دیکھا ہے کہ کئی نیک لوگوں کو ان کی نیکیاں برباد کر دیتی ہیں  بد اخلاق بنا دیتی ہیں  ان کے دماغ میں ایک خمار آ جاتا ہے کہ پتا نہیں ہم کیا ہیں؟ در حقیقت آپ کچھ نہیں ❌ہیں اگر آپ نیکی کرتے ہیں تو یہ اللہ کا فضل✅ ہے  بدی سے بچ رہے ہیں تو یہ اللہ کا فضل✅ ہے بڑی بڑی عقلوں والے، شکلوں والے، ڈگری والے دن رات گناہ کرتے نہیں تھکتے اللہ نے آپ کو بچایا ہے تو یہ اللہ کی رحمت✅ ہے


6⃣ 🔺باقیات صالحات🔺 


اس کلمے کے بارے رسولؐ اللہ فرماتے ہیں

 

ھُنّٙ الْبَاقِيَاتُ الصَّالِحَاتُ


 یہ ہمیشہ باقی رہنے والی نیکی ہے  اسکا اثر ہمیشہ باقی رہتا ہے


7⃣ 👑عرش کا خزانہ 👑


رسولؐ اکرم فرماتے ہیں  

🌹كنز من كنوز العرش🌹

🌷یہ اللہ کے عرش کے خزانوں میں سے ایک خزانہ ہے🌷


8⃣ 🚪جنّت کا دروازہ🚪


 رسولؐ اکرم فرماتے ہیں

🌹باب من ابواب الجنة🌹

🌷یہ جنّت کے دروازوں میں سے ایک دروازہ ہے 🌷


9⃣ 💎جنّت کا خزانہ💎 


كنز من كنوز الجنة

یہ جنّت کے خزانوں میں سے ایک خزانہ ہے

 

1⃣0⃣ 🌴جنّت میں باغات 🌴


اس کی وجہ سے جنت میں کاشتکاری 🌱ہوتی ہے جنت میں آپ کے محل⛪ میں اور آپ کے باغ میں پودے🌲 لگتے ہیں


1⃣1⃣ 👑 اللّه کی خوشنودی اور رضا 👑


ایک قبول درجے کی روایت ہے  جب بندہ کہتا ہے  

لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ

  🔺اللّه تعالیٰ فرماتے ہیں

 🌷اسلم عبدی وستسلم🌷    

🌹 میرا بندہ میرا فرماں بردار ہو گیا ہے اس نے اپنا سب کچھ میرے حوالے کردیا ہے🌹


1⃣2⃣🔥جہنّم کی آگ سے نجات 🔥


جو مرتے وقت 

لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ

پڑھتے ہوئے دنیا سے چلا گیا 


🌷لم تمسہ النار 🌷

  

اس کو آگ 🔥نہیں چھوئے گی


1⃣3⃣ شیطان سے بچاؤ 🚫

⛪ گھر سے انسان باہر نکلتا ہے تو کیا کہتا ہے ؟ 

بِسْمِ اللّٰہِ تَوَكَّلْتُ عَلَى اللّٰہِ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللّٰہِ

شیطان راستہ چھوڑ دیتا ہے ایسے بندے کا 


  👑 جس انسان کو دنیا میں جنّت کا خزانہ مل جاۓ  اس سے زیادہ مالدار،  عزت دار اور شان و شوکت کا مالک کون  ہو سکتا ہے؟   

 

 🌺سچا واقعہ 🌺


 سعودی عرب میں، ریاض میں ہمارے ایک دوست ہیں سعد عتیق، بہت بڑے داعی ہیں، وہ کہتے ہیں ایک بار ایک شخص کی مجھے بار بار کال آئی میں نے کال اٹھائی تو کہنے لگا " یا شیخ!  میرے حالات بہت پتلے تھے، کمزور تھے ، میں بڑا بیمار تھا، بڑا تنگدست تھا، بڑا غریب تھا، بڑا تنگ حال تھا لیکن میں بڑے شوق سے

 لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ

 پڑھتا تھا اس وظیفے کی کثرت اور محبت کی وجہ سے اللہ پاک نے میرے ہر غم کو دور کرتے ہوئے مجھے ہر خوشی ✅عطا فرما دیی


👑اللہ کے عزت کی قسم میرے پاس انداز نہیں، الفاظ نہیں، وہ دلائل نہیں کہ جن سے میں آپ کے سامنےاس کلمے  کی طاقت کو بیان کروں اس کو کثرت سے پڑھا کریں


📗حافظ ابن تیمیہ رحمہ اللہ کا واقعہ📗


 حافظ ابن تیمیہرحمہ اللہ فرماتے ہیں میں نے بڑے بڑے باطل فرقوں سے مقابلہ کیا ہے میرے پاس کچھ نہیں تھا میں  

لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ

 پڑھتا تھا اور جو اپنے معاملات اللہ کے سپرد کرے وہ کبھی ناکام نہیں ہوتا  


💡لمحہ فکریہ 💡


 تو یہ کلمہ جس امّت کے پاس ہو، وہ  تعویذ پہنے، کڑے⭕ پہنے، چھلے پہنے💍  وہ فلاں شاہ، فلاں شاہ ایسے نام نہاد  شاہوں کے پاس جا کر ہماری بچیاں ان غیر محرموں کی ہتھیلیوں🤚🏻 میں اپنی ہتھیلیاں🤚🏻 دیں، اپنی عزتیں لٹوائیں اس سے بڑ ے دکھ کی بات کیا ہو سکتی ہے؟

 

👑 اللّه تبارک و تعالیٰ مجھے اور آپ کو اس کلمے  پر پابندی کی توفیق عطا فرمائے

 سبحان ربک رب العزۃ عما یصفون وسلام علی المرسلین والحمد للہ رب العالمین

Share: