اللہ تعالیٰ کی راہ میں خرچ کرنے کے لیے مال کو محبوب رکھنا


سلف صالحین کے اخلاق میں سے ایک یہ ہے کہ مال کو محض اللہ کے راستہ میں خرچ کرنے کے لئے محبوب رکھتے اور لوگوں کے پاس ضرورت لے جانے کے خوف کو خوف حساب پر مقدم رکھتے، جو مال کے مشتبہ ہونے کی صورت میں ہوسکتا ہے۔

حضرت سفیان ثوری رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں: تیرا اپنے مال کواس خیال سے محفوظ رکھنا کہ اس سے اپنی ضرورت کو پورا کرے، اس سے اچھا ہے کہ اس کو صدقہ کر کے لوگوں کے مال میں طمع کرے، کیونکہ انسان جب تک دو باتوں کی حفاظت کرے، اچھا ہے، اول اپنی ضرورت کے لیے درہم، دوم آخرت کے لیے دین۔

ابوقلابہ رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں، تم بازاروں میں صنعت اور تجارت لازمی طور پر کرو، کیونکہ تم اس وقت تک اپنے دوستوں کے نزدیک باعزت رہو گے جب تک تم ان کے محتاج نہ ہوگے۔

 اے دوست! ان باتوں کو یاد رکھ اور جو تیرے قبضہ میں ہے اسے راہ خدا میں خرچ کر اور جمع نہ کر، مگر اپنے عیال وغیرہ کی نیت سے۔

اخلاق سلف ترجمہ تنبیہ المغترین

Share: