اِصلاحِ نفس کا آسان نسخہ

انسان کے دو بڑے اور مکار دشمن ہیں:-

۱- شیطان

۲- نفس


اگر غور کیا جائے تو معلوم یہ ھوتا ھے کہ انسان جتنی بھی برائیوں کا مرتکب ھوتاھے ان کا محرک یا تو شیطان کا مکر وفریب ھوتا ھے یا پھر اس کے اپنے نفس کا دھوکہ ھوتا ھے انسان کے لئے اس کا نفس ابلیس یعنی شیطان سے بھی بڑا دشمن ھے کیونکہ انسان برائیوں کا ایک بڑا حصہ نفس کے مکر وفریب کی وجہ سے اور اس کو راضی کرنے کے لئے ھی کرتا ھے اگر نفس کی صحیح اصلاح ھو جائے تو انسان بہت سی برائیوں سے محفوظ ھو سکتا ھے اور شیطان کے مکر و فریب سے بھی بچ سکتا ھے  نفس کی اصلاح کی کوشش کرنا ھر ایک مسلمان کے لئے لازمی ھے

کیا آپ نے کبھی تنہائی میں اپنے نفس کی اصلاح کے بارے میں سوچا ھے؟

کبھی آپ نے اپنے ضمیر کو مخاطب کر کے اُس سے کچھ باتیں بھی کی ہیں ؟ 

کہ میری اِس زندگی کا مقصد کیا ھے؟

میرا اپنے پیارے الله سے کتنی حد تک تعلق اور مُحبت ھے؟


بنیادی سوال  یہ  پیدا ھوتا ھے کہ نفس کی اصلاح کیسے کی جائے؟  سو اس کے لئے مختلف طریقے اختیار کیے جاتے ھیں  سلسلۂ  تصوف میں بھی اس کے بہت سے طریقے موجود ھیں  لیکن اس سلسلہ میں  آج کل ایک تو  اللہ والوں کے روپ  میں شیطان کے چیلوں یعنی  علم وعمل سے بے بہرہ شہرت اور دولت کے طالب  بہروپیوں کی بہتات ھے  دوسرا ان میں بعض طریقوں میں نفس کی اصلاح کے لئے سخت قسم کے مجاھدے کرنا ضروری ھوتا ھے لیکن آجکل  چونکہ ھمتیں بہت ھی کمزور ھو چکی ھیں دنیا پوری طرح ھمارے اعصاب پر سوار ھے اس لئے بہت ھی کم لوگ  ایسے ھیں جو یہ مجاھدے کر پاتے ھیں چونکہ نفس کی اصلاح بہت ضروری ھے تو ضرورت اس امر کی ھے کہ کوئی ایسا طریقہ ھو جس میں مجاھدہ بھی سخت نہ ھو اور نفس کی اصلاح کا کام بھی ھو جائے


*تو آئیے اپنے نفس کی اصلاح کا  ایک آسان نسخہ سمجھ لیں*


صرف دو رکعت نفل نماز توبہ کی نیت سے پڑھ کر یہ دعا مانگیں :


اے اللہ! میں آپ کا سخت نافرمان بندہ ہوں میں فرماں برداری کا ارادہ کرتا ھوں مگر میرے ارادے سے کچھ نہیں ہوتا اور آپ کے ارادے سے سب کچھ ھو سکتا ھے

میں چاہتا ھوں کہ میری اصلاح ھو  جائے اور گناہ چُھوٹ جائیں مگر ہمت نہیں ہوتی آپ ہی کے اختیار میں میری اصلاح ھے

اے اللہ! میں سخت نالائق ہوں، سخت گناہ گار ھوں میں تو عاجز ھو رہا  ھوں آپ ہی میری مدد فرمائیے 

یا اللہ ؛ میرا دل ضعیف ہے گناہوں سے بچنے کی قوت نہیں ہے آپ ہی قوت دیجیئے میرے پاس کوئی سامان نجات نہیں آپ ہی غیب سے میری نجات کا سامان پیدا کر دیجئیے

 اے اللہ! جو گناہ میں نے اب تک کیے ہیں صغیرہ  ھیں یا کبیرہ انہیں آپ اپنی رحمت سے معاف فرما دیجیے

یا اللہ :  میں یہ نہیں کہتا کہ میں بذات خود بہت باھمت ھوں میں ہر طرح سے خود سے اپنی حفاظت کر سکتا ھوں

*نہیں ایسا  ھرگز نہیں ھے*

بلکہ آپ ہی کی مدد کا طلبگار ھوں

یا اللہ : میں آپ سے تعلق توڑنا نہیں چاہتا لیکن میں بہت کمزور ھوں نفس مجھ پر غالب آ چکا ھے اے اللہ : مجھے نفس کے دھوکہ سے بچائیں میں اس دنیا کے ھیر پھیر اور رونق پر دھوکہ کھا چکا ھوں گناہوں کے دلدل میں پھنس چکا ھوں

 اے اللہ:  مجھے اس دلدل سے نکال دیں


*غرض اسی طرح سے روزانہ اپنے گناہوں کی معافی اور عجز کا اقرار اپنی اصلاح کی دعا اور اپنی نالائقی کو خوب اپنی زبان سے کہہ لیا کریں*


 آپ صرف 10 منٹ روزانہ یہ کام کر لیا کریں آپ دیکھیں گے کہ کچھ دنوں بعد غیب سے ایسا انتظام  ھو جائے گا کہ ہمت بھی مضبوط اور طاقت ور بن جائے گی اور دشواریاں بھی پیش نہ آئیں گی غرض غیب سے ایسا سامان ھو جائے گا جو آپ کے ذہن میں بھی نہیں ہے اور آپکا اپنے پیارے الله سے تعلق بنتا رھے گا اور مضبوط ھوتا رھےگا


*بس صرف دل سے ندامت و پشیمانی ظاہر کرنے اور روزانہ تنہائی میں 10 منٹ وقت دینے کا ابھی سے عزم کر لیں*


ان شاء اللہ آپ کو اس کےبہت آچھے نتائج حاصل ھوں گے 

اللہ تعالی ھم سب کو عمل کرنے کی توفیق عنایت فرمائے۔

آمین یا رب العالمین

Share: