***یا رب العالمین :
ہمارے والدین ، اساتذہ کرام ، عزیز و اقرباء و لواحقین اور دوست احباب جو اس دنیا سے رخصت ھو چکے ھیں . رمضان المبارک کی برکت سے اُن سب کی اپنے فضل سے کامل بخشش فرما ، اُن کی قبروں کو بقعۂ نور اور تا حد نظر وسیع فرما، اُنہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرما۔
آمین یا رب العالمین
یا اللہ !
تمام بیماروں کو شفاء کاملہ عاجلہ عطا فرما ، تمام بے روزگاروں کو روزگار فراہم فرما، تمام بچے بچیوں کو رشتہ ازدواج میں منسلک فرما ،تمام بے اولاد بہنوں اور بھائیوں کو نیک صالح اور صحت مند اولاد عطا فرما ،تمام طلباء کو دین و دُنیا کی کامیابیاں عطا فرما
آمین یا رب العالمین
یا رب العالمین :
ہماری تمام جائز حاجات (جن کو تیری پاک ذات ہم سے زیادہ جانتی ہے) وہ سب کچھ بلا مانگے عطا فرما، رمضـان المبارک میں ہماری چھوٹی موٹی عبادات کو شرف قبولیت و بخشش فرما ، اور جو رمضان المبارک کی جو گھڑیاں باقی رہ گئی ھیں ، ھم سب کو اُن کی قدر کرنے کی توفیق عنایت فرما
آمین یا رب العالمین***