تیمم کا طریقہ


اولاً  تیمم کی دل سے نیت کر لیں اگر زبان سے بھی کرنا چاھیں تو کسی بھی زبان میں کر سکتے ھیں 

نیت کے عربی الفاظ

نَوَيْتُ أَنْ أَتَيَمَّمَ لِرَفْعِ الْحَدَثِ وَلِاسْتِبَاحَةِ الصَّلَاةِ

(میں نے ناپاکی دور کرنے اور نماز کے جواز کے لیے تیمم کی نیت کی)۔

اردو الفاظ میں نیت

 "میں تیمم کرتا ہوں پاکی حاصل کرنے اور نماز پڑھنے کے لیے۔"

 پھر پاک مٹی پر دونوں ہاتھ مار کر جھاڑ لیں

پھر پورے  چہرے پر ایک مرتبہ اس طرح پھیریں کہ کوئی جگہ  باقی نہ رہے

پھر دوسری مرتبہ اسی طرح زمین پر  ہاتھ ماریں

 پھر  دونوں ہاتھوں پر کہنیوں سمیت اس طرح  ہاتھ پھیریں کہ کوئی جگہ باقی نہ رہے

 پھر  انگلیوں کے درمیان بھی خلال  کر لیں۔


نوٹ 

جس جس چیز سے وضو ٹوٹ جاتا  ھے اس اس چیز  سے تیمم بھی ٹوٹ جاتا ھے ۔ علاوہ ازیں جس عذر کی بنا پر تیمم کیا گیا  ھو اس عذر کے ختم ھونے پر تیمم بھی ختم ھو جاتا ھے ۔ مثلاً پانی کا دستیاب ھو جانا ، بیماری سے شفاء  پا جانا وغیرہ

Share: