زکوة نہ دینے کے۔دنیاوی نقصانات

 زکوٰۃ ادا نہ کرنے پر آخرت میں شدید  عذاب یعنی  قیامت کے دن مال کا گلے کا طوق بننا یا زہریلے سانپ کی شکل میں ڈسنا اور الٰہی قہر جیسے اہم اخروی انجام  تو ھے ھی ھیں ۔ اس کے ساتھ ساتھ زکوة نہ دینے کے۔دنیاوی نقصانات بھی بہت زیادہ ھیں ۔ چند مندرجہ ذیل ھیں 

 مال میں برکت کا خاتمہ

 زکوٰۃ نہ دینے سے حلال مال کی برکت مٹ جاتی ہے اور وہ کسی نہ کسی نقصان میں ضائع ہوجاتا ہے۔

 آسمانی آفات 

زکوٰۃ روکنے کی وجہ سے معاشرے میں آسمانی آفات زلزلے طوفان وغیرہ کی نوبت آسکتی ہے۔

بخل کی بیماری

 دل سے مال کی محبت اور کنجوسی ختم نہیں ہوتی بلکہ انسان اسی بُری صفت میں جکڑا رہتا ہے۔

خیر و برکت سے محرومی

انسان ان دعاؤں اور ثواب سے محروم ہو جاتا ہے جو زکوٰۃ دینے والے کو ملتے ہیں


 مال کی  بربادی کا سبب

  رسول پاک ﷺ کا ارشاد ھے ۔  ”خشکی وتری میں جو مال ضائع ہوا ہے وہ  زکوة نہ دینے کی وجہ سے تلف ہوا ہے ۔” (مجمع الزوائد)

اجتماعی قحط

  زکوٰۃ کی عدم ادائیگی پر اجتماعی قحط کا سامنا کر نا پڑ سکتا ھے  جیسا کہ رسول پاک ﷺ نے فرمایا

”جو قوم زکاة نہ دے گی اللہ پاک اسے قحط میں مبتلا فرمائے گا ۔

(المعجم الاويط )

 



Share: