آیام بِیض کےروزے

آیامِ بِیض کےروزے

اكر كوئى مجبوري نه هو تو آیام بیض کے مسنون روزے رکھنے چاہییں۔ اگر کسی وجہ سے آپ خود یہ روزے نہیں رکھ سکتے تو دوسروں کو یاد کروائیں کیونکہ نیکی کے بارے میں بتانے والے کو بھی عمل کرنے والے کا اجر ملتا ہے ۔

ایامِ بِیض کے روزے کون سے ہیں؟
ایامِ بیض قمری مہینے کی تیرہویں،چودہویں اور پندرہویں تاریخ کو کہتے ہیں ،ان تاریخوں میں چاند کی روشنی خوب ہوتی ہےنبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم ایام بیض کے روزے کبھی ترک نہ فرماتے تھے۔خواہ گھر میں ہوں یا سفر میں

ایام بِیض کےروزوں کی فضیلت
 عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ أَوْصَانِي خَلِيلِي بِثَلَاثٍ لَا أَدَعُهُنَّ حَتَّی أَمُوتَ صَوْمِ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ مِنْ کُلِّ شَهْرٍ وَصَلَاةِ الضُّحَی وَنَوْمٍ عَلَی وِتْریٍ ۔
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میرے خلیل صلی اللہ علیہ وآله وسلم نے مجھے تین باتوں کی وصیت کی ہے میں انہیں کبھی چھوڑ نہیں سکتا: آپ نے مجھے ہر مہینے تین دن روزےرکھنے کی وصیت کی اورچاشت کی نماز پڑھنے کی، اور سونے سے پہلے وتر پڑھنے كي-   بخاري  

عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ :صِيَامُ ثَلاثَةِ أَيَّامٍ مِنْ كُلِّ شَهْرٍ صِيَامُ الدَّهْرِ وَأَيَّامُ الْبِيضِ صَبِيحَةَ 
ثَلاثَ عَشْرَةَ وَأَرْبَعَ عَشْرَةَ وَخَمْسَ عَشْرَةَ 
نبي كريم صلى الله عليه وآله وسلم نے أرشاد فرمايا كه ہر مہینے میں تین روزوں (یعنی ایام بیض کے روزے) کا اجر ایسا ہے جیسے کوئی ہمیشہ روزے رکھے اور ایام بیض (چاند کی) تیرہویں چودہویں اور پندرہویں تاریخ کےدن ہیں ۔
(نسائى)
=====
Share: