جنت كے بالا خانے
حضور اقدس صلى الله عليه وآله وسلم کا ارشاد ھے کہ جنت میں ایسے بالا خانے ھیں جو گویا آئینوں کے بنے ھوئے ھیں کہ ان کے اندر کی سب چیزیں باہر سے نظر آتی ھیں اور ان کے اندر سے باہر کی سب چیزیں نظر آتی ھیں ۔
صحابہ کرام رضوان اللہ عليهم نے عرض کیا يا رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم ! جنت كے يه بالا خانے کن لوگوں کے لئے ھیں ۔
تو حضور نبي كريم صلى الله عليه وآله وسلم نے أرشاد فرمایا ۔
جو اچھی طرح بات کریں ۔

(یعنی ترش روئی سے منہ چڑھا کر بات نہ کریں)
اور لوگوں کو کھانا کھلائیں ۔ اور ھمیشہ روزہ رکھیں ۔ اور ایسے وقت میں رات کو تہجد پڑھیں جبکہ لوگ سو رھے ھوں ۔۔۔
حضرت عبداللہ بن سلام رضي الله تعالى عنه جو اس وقت تک مسلمان نہیں ھوئے تھے کہتے ھیں کہ جب حضور اقدس صلى الله عليه وآله وسلم ہجرت فرما کر مدینہ منوره تشریف لائے ۔ میں خبر سنتے ھی فوراً گیا اور آپ صلى الله عليه وآله وسلم کا چہرہ مبارک دیکھ کر میں نے کہا یہؐ مبارک چہرہ جھوٹے شخص کا نہیں ھوسکتا وہاں پہنچ کر جو سب سے پہلا ارشاد حضورنبي كريم صلى الله عليه وآله وسلم کی زبان مبارک سے نکلا وہ یہ تھا ۔
لوگو! سلام کا آپس میں رواج ڈالو اور کھانا کھلایا کرو اور صلہ رحمی کیا کرو ۔
اور رات کے وقت جب سب لوگ سوتے ھوں تو نماز پڑھا کرو ۔
سلامتی کے ساتھ جنت میں داخل ھو جاؤ گے ۔۔۔۔۔
(اخرجہ ابن ابی شیبتہ والترمذی وغیرھا کذافی الدر - مشکوٰۃ )
****************