معافي نامه - افسوس بلکہ صد افسوس

معافي نامه - افسوس بلکہ صد افسوس 
ساتھ والے کمرے میں ماں باپ ناراض - بھائی سے بھائی ناراض - بهن سے بهن ناراض - رشته دار سے رشته دار ناراض - همسايه سے ھمسائے ناراض
اور بڑے زور و شور سے معافیاں مانگی جارہی ہیں فیس بُک اور وٹس ایپ پر ، كيا إتنا آسان هے معاف هونا ؟ اگر الله تعالى سے معافي مانگني هے تو اسكا در 24 گهنٹے هر وقت كهلا هے وضو كركے دو نفل صلاة التوبه كے ادا كيجيے اور اپنے الله سے شرمندگي اور ندامت كے ساتهـ گڑ گڑا كر معافي مانگ ليجيے إن شاء الله معافي مل جائے گي اور اگر بندوں كے حقوق كا معامله هے تو ان سے رابطه كيجيے انكے حقوق ادا كيجيے اور ان سے معافي مانگ ليجيے إن شاء الله معافي مل جائے گي اور ویسے بهی معافی اللہ یا بندوں سے مانگنے کا کبھی بهی کوئی مخصوص دن نہیں ہوتا بلكه جب اور جس وقت بهي ممكن هو معافي كا إهتمام كريں يا جب بهی کوئی بات ہوجائے تو اسی وقت معافی مانگ لینی چاہیے،،،،
سوشل ميديا پر معافي كے أشتهار لگانا سراسر بيوقوفي اور جهالت هے جسكا كوئي فائده نهيں محض إيك دكهلاوه اور فضول پريكٹس هے

----
Share: