مشن میں لازمي کامیابي

مشن میں لازمي کامیابي

آپ كا جو بهي مشن هو اور آب جو بهي مقصد حاصل كرنا چاهتے هيں سب سے پهلے بهت سوچ بچار كركے إسكا فيصله كريں إس كے تمام پهلوؤں پر آچهي طرح غور وفكر كريں تمام مطلوبه معلومات حاصل كرنے كي كوشش كريں ليكن جب آپ نے فيصله كرليا تو اب الله تعالى پر توكل كريں اور اپنے مشن كے لئے كمر بسته هوجائيں - کسی بھی مقصد یا مشن کا تہیہ کرنے کے بعد اسے منطقي انجام تک پہنچا کر چھوڑنا ہی دانشمندی ، بہادری اور جراتمندی ہے
اس مشن کے دوران آپ کے راستے میں طرح طرح کی إيسي رکاوٹیں بھی آئیں گي جن كے متعلق آپ نے كهبي سوچا بهي نه هوگا - اسکے لیے آپ كو بهت سي مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے ہو سکتا ہے اس دوران وہ لوگ بھی آپ کا ساتھ چھوڑ جائیں جنہیں آپ اپنا مخلص سمجھتے رهے ہیں بهت سے إيسے لوگوں كے چهروں پر نام نهاد إخلاص كے پردے آپكي نظروں كے سامنے يكسر هٹ جائيں گے إيسے لوگ بهي آپ كے سامنے آئيں گے جو آپ كو مختلف طريقوں سے خوفزده كرنے كي كوشش كريں گے اور ایسے لوگ بھی آپ کی راہ میں حائل ہونے کی کوشش کریں گے جو خود کچھ کر تو نہیں سکتے لیکن دوسروں کے اچھے کام ميں ركاوٹيں ڈالنے كي كوشش كرنا ، أس کا مذاق اڑانا اور اسکے خلاف منفي پروپیگنڈہ کرنا انکا دائمي وطیرہ ہو -
آپ يه بات آچهي طرح جان ليں كه إن لوگوں كا آصل مقصد آپكے مشن اور مقصد ميں آپكو ناكام كرنا هے سو اگر آپ كسي طرح بهي ان كي باتوں اور أن كے منفي پروپیگنڈہ سے متأثر هوگے تو پهر آب كهبي بهي اپني منزل مقصود پر نهيں پهنج پائيں گے ليكن اگر ان سب لوگوں كي باتوں کو آپ نے اگنور کرنا سیکھ لیا تو یقیناً آج نہیں تو کل إن شاء الله آپ اپنے مشن میں ضرور کامیاب ہو جائيں گے
=====
Share: