احساسِ زمہ داری

 

اگر آپ يه دیکھنا چاہتے ہیں كه کوئی شخص کتنا قیمتی ہے تو یہ دیکھیں کہ اس میں احساس ذمہ داری کتنا ہے۔


اس لئے تمام خواتین و حضرات يه بات آچھی طرح سمجھ لیں کہ محبوب بننے سے پہلے ذمہ دار بننا لازمي هے ۰ اپنے اندر احساس ذمہ داری پیدا کریں۔ اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقہ سے انجام دیں یقین رکھیں اصل اور سچی محبت جسم کی خوبصورتي سے نہیں بلكه خوبیوں سے ہوتی ہے اور آپ کی جو خوبی پوری دنیا سے آپ کو ممتاز بناتی ہے وہ آپ کا احساس ذمہ داری ہے۔ اگر یہ ہوگا تو آپ سب کے محبوب ہوں گے۔ آپ سے پیار بھی کیا جائے گا اور عزت و احترام بھی۔ گھر میں آپ کی ایک حیثیت بھی ہوگی اور آپ کی بات کی اہمیت بھی۔ ورنہ ہوسکتا ہے کہ وقتي طور پر محبوب تو آپ بن جائیں لیکن جیسے جیسے وقت گزرتا جائے گا اور آپ کا غیر ذمہ دارانہ رویہ آپ کے محبوب پر آشکار ہوگا۔ آپ ہیرو سے ولن میں تبدیل ہونا شروع ہوجائیں گے۔ لیکن اگر آپ واقعی ایک ذمہ دار شخص ہیں تو آپ سے کی گئی محبت وقت کے ساتھ کم ہونے کے بجائے اور بڑھے گی۔ اور اپنے خاندان میں آپ کا کردار ہمیشہ ایک ہیرو کا ہوگا یہ کبھی ولن میں تبدیل نہیں ہوگا۔ فیصلہ آپ نے کرنا ہے کہ آپ کی زندگی کیسی ہونی چاہیے۔ کئی مثالیں معاشرہ میں موجود ہیں کہ جن میں لڑکی صرف اس بات پر شوہر سے علیحدہ ہوگئی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں سنجیدہ نہیں تھا۔ اس لئے آپ کی زندگی میں آپ کی اپنی حیثیت اور کردار کا تعین بھی آپ خود کرتے ہیں ایک ذمہ دار محبوب یا ایک غیر ذمہ دار ولن۔اسی طرح خواتین اگر شادی شدہ ہو گئی ہیں ساس انہیں بیٹی سمجھے يا نه سمجھے مگر وہ اسے ماں سمجھیں اپنی ذمہ داریاں نبھائیں ۔اگر نہیں نبھا پا رہی تو اپنی تربیت پر محنت کریں آج کل یہ کوئی اتنا بڑا مسئلہ نہیں ہے ۔آپ میں تبدیلی تبھی آئے گی جب آپ خود کو امپروو کرنا چاہیں گی ۔غیر ذمہ داری کی وجہ سے گھر تباہ نہ کریں اگر آپ کسی کی ذمه داری اٹھانے کو تیار نہیں تو کوئی کیوں آپ کی ذمہ داری اٹھائے گا ۔لهذا یہ آپ کے اپنے ھاتھ میں ھے کہ آپ کو کیا بننا پسند ھے قیمتی یا بیکار

Share: