کروناوائرس سےبچنےکیلئے تین فوری اقدامات


*پہلا قدم :توبہ واستغفار*

ھمیں اپنی ذندگی کا جائزہ لے کر اپنے گناھوں سے  سچی پکی توبہ کرنی چاھیے اور کثرت سے استغفار کا اھتمام کرنا چاھیے اور اپنے گناھوں سے توبہ کرکے اپنے اعمال کی اصلاح کرنی چاھیے

چنانچہ قرآن پاک میں اللہ تعالی کا ارشاد ھے

*وما کان اللہ معذبھم وھم یستغفرون*

جب تک لوگ استغفار کرتے رھتے ھیں اللہ پاک انھیں عذاب نہیں دیتے

اسی طرح اللہ پاک کا ارشاد ھے

*وما کان ربک لیھلک القری بظلم و اھلھا مصلحون*

اللہ پاک بستیوں والوں کو ہلاک نہیں کرتے جب تک وہ اپنی اصلاح کرتے رھتے ہیں

تو ھمیں اھتمام کے ساتھ توبہ اور استغفار کرکے اپنے اعمال کی اصلاح کی فکر کرنی چاھیے


*دوسرا قدم:  دعا*

ھمیں دعاؤں کا بہت زیادہ اھتمام کرنا چاھیے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ارشاد ھے 

“دعا اس مصیبت میں بھی فائدہ پہنچاتی ھے جو نازل ھو چکی ھے اور اس مصیبت میں بھی جو ابھی نازل نھیں ھوئی یعنی نازل ھونے والی ھے

حدیث پاک میں ھے

“جب کوئی شخص دعا مانگتا ھے اور اوپر سے آفت اور مصیبت آتی ھے تو یہ دعا درمیان میں اس سے ٹکرا جاتی ھے اور قیامت تک اس سے لڑتی رھتی ھے اور اسے نیچے نہیں آنے دیتی

لھذا ھمیں خوب خوب دعاؤں کا اھتمام کرنا چاھیے


*تیسرا قدم: صدقہ*

صدقہ بلاؤں کو ٹالنے کا ایک اھم ذریعہ ھے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ارشاد ھے

*الصدقة ترد البلاء*

صدقہ بلا کو ٹالتا ھے

دوسری جگہ ارشاد ھے کہ صدقہ اللہ پاک کے غضب کی آگ کو بجھاتا ھے

صدقہ کرنے سے برے خاتمہ سے حفاظت ھوتی ھے

کرونا وائرس اللہ تعالی کی جانب سے ایک بلا ھے یعنی ھمیں یوں سمجھنا چاھیے کہ اللہ پاک ھم سے ناراض ھیں اس ناراضگی کو ختم کرنے کے لئے  توبہ و استغفار اور دعاؤں کے ساتھ ساتھ صدقہ  کرنے کا اھتمام کرنا  بھی بہت ضروری ھے 

اللہ پاک ھم سب کو  اس کی توفیق عطا فرمائے

آمین یا رب العالمین

Share: