اہلیہ کی تدفین کے فوری بعد درسِ بخاری


شیخ العرب والعجم حضرت مولانا حسین احمد مدنی رحمة الله عليه کی اہلیہ محترمہ کا انتقال ہوا تو فراغت تدفین کے کچھ دیر بعد حضرت نے دارالحدیث کا رخ کیا ۔ ۔ ۔

مجمع میں ہل چل مچ گئی تمام عمائدین نے  حضرت كو سمجھایا کہ صدمہ بالکل تازہ ہے اور اس سے دل و دماغ کا متاثر ہونا قدرتی امر ہے اس لیئے  آپ آرام کریں مگر آپ نے دارالحدیث میں پہنچ کر بخاری شریف کا درس شروع کر دیا۔

علامہ شبیر احمد عثمانی رحمة الله عليه نے دوبارہ جاکر حضرت كو سمجھانے کی کوشش کی تو  مولانا نے جواب دیا کہ:

"*اللہ کے ذکر سے بڑھ کر بھلا اطمینان قلب اور کس چیز سے حاصل ہو سکتا ہے”*

Share: