عید کے دن قبرستان جانادرست ہے،لیکن اس کو لازم اورسنت نہیں سمجھناچاہیے۔ مفتی محمودحسن گنگوہی رحمہ اللہ ایک سوال کے جواب میں تحریرفرماتے ہیں:
’’عید کادن مسرت کادن ہوتاہے،بسااوقات مسرت میں لگ کر آخرت سے غفلت ہوجاتی ہے،اورزیارت قبورسے آخرت یادآتی ہے،اس لیے اگرکوئی شخص عیدکے دن زیارتِ قبورکرے تومناسب ہے،کچھ مضائقہ نہیں،لیکن اس کاالتزام خواہ عملاً ہی سہی جس سے دوسروں کویہ شبہ ہوکہ یہ چیزلازمی اورضروری ہے، درست نہیں۔نیزاگرکوئی شخص اس دن زیارت قبورنہ کرے تواس پر طعن کرنایااس کوحقیرسمجھنا درست نہیں،اس کی احتیاط لازم ہے۔(فتاویٰ محمودیہ 9/202،ط:فاروقیہ )
بہرحال عید کے دن قبرستان جانےکاالتزام کرنا،ہرسال اسے لازم اورضروری سمجھنا درست نہیں ہے۔. واللہ اعلم