سکون صرف اللہ کے ذکر میں ھے


آج کی نوجوان نسل میں ایک رحجان بہت تیزی سے بڑھ رہا ہے وہ یہ کی جب بھی کوئی اداس يا غمگین  ہوتا ہے یا کسی بیماری سے دو چار ھوتا ھےتو وہ میوزک اور شاعری میں سکون تلاش کرنے کی کوشش کرتا  ہے، وہ یہ سمجھتا ہے کہ ایسا کرنے سے اس کی  بیماری ، اداسی اور غم ہلکا ہو جائے گا، لیکن حقیقت  یہ  ھے کہ یہ قطعاً سکون یا شفاء حاصل کرنے کا راستہ نہیں ھے بلکہ یہ تو سراسر گمراہی كا راسته ہے حق اور سچ تو یہ ہے  کہ اللہ تعالی نے سکون صرف اپنے ذکر میں ھی رکھا  هوا ھے اور ظاھر ھے جو چیز جہاں ھے  وه وھیں سے ملے گی  لوھے کی دکان پر جاکر سونا طلب کرنا بیوقوفی کے سوا کچھ نہیں ھو سکتا یہی حال اللہ کے ذکر کے علاوہ دوسرے راستوں سے سکون حاصل کرنے کی کوشش کرنے کا ھے  لہذا اللہ پاک کا فرمان ھے 

*الا بذکر اللہ تطمئن القلوب*

" دلوں کا سکون صرف اور صرف اللہ تعالی کے ذکر میں ہے"

بیماری کی حالت میں قرآن پاک کی تلاوت کرنا یا سننا  بالخصوص سورة الرحمان كي تلاوت  خود كرنا يا سننا شفاء كے لئےاکسیر کا درجہ رکھتا ھے

تین چیزیں کسی بھی بیماری سے شفایابی کے لئے بہت اکسیر ھیں:-

۱-کثرت سے قرآن پاک کی تلاوت کرنا

۲-مسلسل آب زم زم کا استعمال کرنا

۳-شہد استعمال کرنا


اپنے آپ کو اور اپنے پیاروں کو اللہ کے ذکر کی تسکین پہنچائیے۔  ان شاء اللہ اللہ پاک  سب کے لیے آسانیاں فرمائیں گے

آمین یا رب العالمین 

جزاکم اللہ خیراً كثيراً واحسن الجزاء فی الدارین

Share: