شب برات میں كرنيوالے اعمال صالحہ


۱۔ عشاء اور فجر کی نمازیں باجماعت اور عورتيں وقت پر ادا کریں۔

۲۔ بقدر توفیق نفل نمازیں خاص کر نماز تہجد اد ا کریں۔

۳۔ اگر ممکن ہو تو صلاۃ التسبیح پڑھ ليں۔

۴۔ قرآن پاک کی تلاوت کریں۔

۵۔ کثرت سے اللہ کا ذکرکریں۔

۶۔ اللہ تعالیٰ سے خوب دعائیں مانگیں، خاص کر اپنے گناہوں کی مغفرت چاہیں۔

۷۔ کسی کسی شب برأت میں قبرستان تشریف لے جائیں۔ اپنے اور میت کے لئے دعائے مغفرت کریں۔

لیکن ہر شب برأت میں قبرستان جانے کا خاص اہتمام کوئی ضروری نہیں ہے کیونکہ پوری زندگی میں نبی اکرم صلى الله عليه وآله وسلم  سے صرف ایک مرتبہ اس رات میں قبرستان جانا ثابت ہے۔

نوٹ: شب برأت میں پوری رات جاگنا کوئی ضروری نہیں ہے، جتنا آسانی سے ممکن ہو عبادت کرلیں، لیکن یاد رکھیں کہ کسی شخص کو آپ کے جاگنے کی وجہ سے تکلیف نہیں ہونی چاہئے۔ اس رات میں بقدر توفیق انفرادی عبادت کرنی چاہئے۔ لہذا اجتماعی عبادتوں سے حتی الامکان اپنے آپ کو دور رکھیں کیونکہ نبی اکرم صلى الله عليه وآله وسلم سے اس رات میں اجتماعی طور پر کوئی عبادت کرنا ثابت نہیں ہے۔

پندرہویں تاریخ کا روزہ:

شب برأت کی فضیلت کے متعلق بہت سی احادیث موجود ہیں مگر شب برأت کے بعد آنے والے دن کے روزے کے متعلق صرف ایک  حدیث موجود ہے ۔ لہذا ماہ شعبان میں صرف اور صرف پندرہویں تاریخ کے  روزہ نہ رکھنے والے کو کم تر سمجھنا صحیح نہیں ہے البتہ ماہ شعبان میں کثرت سے روزے رکھنے چاہئیں۔ 


Share: