مندرجہ ذیل اعمال کا احادیث سے کوئی ثبوت نہیں ہے ، لہذا اس رات میں (شب براءت) ان سے بالکل دور رہیں :


۱۔ حلوه پکانا۔ (حلوه پکانے سے شب برأت کا دور دور تک کوئی تعلق نہیں ہے )۔

۲۔ آتش بازی کرنا۔ (یہ فضول خرچی ہے، نیز اس سے دوسروں کے املاک کو نقصان پہنچنے کا بھی خدشہ ہے)۔

۳۔ اجتماعی طور پر قبرستان جانا اور إجتمائي عبادت كا إهتمام كرنا

۴۔ قبرستان میں عورتوں کا جانا۔ (عورتوں کا کسی بھی وقت قبرستان جانا منع ہے)۔

۵۔ قبرستان میں چراغاں کرنا۔

۶۔ مختلف قسم کے ڈیکوریشن کا اہتمام کرنا۔

۷۔ عورتوں اور مردوں کا اختلاط کرنا۔

۸۔ قبروں پر چادر چڑھانا۔ (کسی بھی وقت قبروں پر چادر چڑھانا غلط ہے)۔

Share: