عقیدۂ ختمِ نبوت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم* ( قسط: 48 )


* ختمِ نبوت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی جدوجہد اور تحریکیں*



*  فتنۂ قادیانیت اور رابطۂ عالم اسلامی -مکہ مکرمہ کی قرارداد*


مجلس تحفظ ختم نبوت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے رھنماؤں نے عالمی سطح پر  قادیانیت کو بے نقاب کرنے کی بھرپور کوششیں کیں انھوں نے رابطہ عالم اسلامی کے ذمہ داروں سے ملاقاتیں کرکے انھیں بھی فتنۂ قادیانیت کی سنگینی سے آگاہ کیا

رابطہ عالم اسلامی ایک اسلامی، عوامی اور بین الاقوامی تنظیم ہے۔ اس کا مرکز مکہ مکرمہ میں ہے۔ ’’رابطہ‘‘ دعوت وتبلیغ کے ساتھ ساتھ اسلام پر کیے جانے والے اعتراضات اور ہرزہ سرائی کا مؤثر طریقے سے جواب دیتی ہے۔ مسلمانوں کی تعلیمی، تربیتی اور ثقافتی مشکلات کے حل میں معاونت کرتی ہے ۔ مکہ مکرمہ کے ایک اجلاس منعقدہ 14ذی الحجہ، 1381ھ موافق18 مئی1962ء میں ایک قرارداد پیش کی گئی تھی جس کے نتیجے میں ’’رابطۃ العالم الإسلامی ‘‘کا قیام عمل میں آیا۔


رابطہ عالم اسلامی کا دائرہ کار دنیا بھر میں دینی معاملات کے حوالہ سے مسلمانوں کی راہنمائی کرنا اور کسی بھی حوالہ سے مظلومیت کا شکار ہونے والے مسلمانوں کی مدد کے ساتھ ساتھ دینی و علمی مراکز کی حوصلہ افزائی اور تعاون کا چلا آرہا ہے۔ اور ان شعبوں میں رابطہ کی خدمات کا خاصہ خاصا وسیع ہے، بالخصوص مختلف مکاتب فکر اور متنوع حلقوں اور طبقات کے مسلم راہنماؤں کو ایک فورم پر جمع کرنا رابطہ کی جدوجہد کا نمایاں حصہ ہے۔ اس وقت دنیا بھر کے مسلمان سیاسی اور فکری مرکزیت سے محروم ہیں اور عالمی سطح پر کوئی ایسا مؤثر ادارہ موجود نہیں ہے جو ان کی قیادت، راہنمائی، یا کم از کم نمائندگی ہی کر سکے۔ خلا کے اس دور میں سرکاری سطح پر اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) اور نیم سرکاری سطح پر رابطہ عالم اسلامی کا وجود بسا غنیمت ہے، صرف اس فرق کے ساتھ کہ رابطہ عالم اسلامی کچھ نہ کچھ کرتا بھی رہتا ہے۔

مکہ مکرمہ کے مقدس شہر میں جو مرکز اسلام کی حیثیت رکھتا ہے۔ ربیع الاوّل ۱۳۹۴ھ مطابق اپریل ۱۹۷۴ء میں پورے عالم اسلام کی دینی تنظیموں کا ایک عظیم الشان اجتماع منعقد ہوا جس میں اسلامی ممالک بلکہ مسلم آبادیوں کی ۱۴۴ تنظیموں کے نمائندے شامل تھے۔ یہ مراکش سے لے کر انڈونیشیا تک کے مسلمانوں کا ایک نمائندہ اجتماع تھا۔ 

مفکر اسلام مولانا ابوالحسن علی ندویؒ، شیخ الاسلام مولانا سید محمد یوسف بنوریؒ اور دوسرے اکابرینِ مجلس تحفظ  ختم نبوت  صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس اجتماع میں نہ صرف موجود تھے۔ بلکہ اس قرار داد کو پاس کرانے کے داعی بھی تھے۔ رابطہ عالم اسلامی نے متفقہ طور پر قادیانیوں کے خلاف قرارداد منظور کی جو دور رس نتائج کی حامل ہے۔ اس سے پوری دنیا کے علمائے اسلام کا قادیانیت کے کفر پر اجماع منعقد ہوگیا۔

اس میں مرزائیت کے بارے میں جو قرارداد منظور ہوئی، وہ مرزائیت کے کفر ہونے پر  اجماع امت کی حیثیت رکھتی ہے۔ 

اس قرارداد کا متن حسب ذیل ہے:-


1972القادیانیۃ نحلۃ ہدامۃ تتخذ من اسم الاسلام شعاراً لسترا غراضہا الخبیثۃ وابرز مخالفتہا للاسلام ادعاء زعمیہا النبوۃ وتحریف النصوص القرآنیۃ وابطالہم للجہاد القادیانیۃ ربیبۃ استعمار البریطانی ولا تظہر الافی ظل حمایۃ تخون القادیانیۃ قضایا الامۃ الاسلامیۃ وتقف موالیۃ للاستعمار والصہیونیۃ تتعاون مع القوی الناہضۃ للاسلام وتتخذ ہذہ القوی واجہت لتحطیم لاعقیدۃ الاسلامیۃ وتحریفہا وذلک بمایأتی

الف… انشاء معابدتمولہا القوی المعادیۃ ویتم فیہا التضلیل بالکفر القادیانی المنحرف۔

ب… فتح مدارس ومعاہدو ملاجی، للایتام وفیہا جمیعا تمارس القادیانیۃ نشاطہا التخریبی لحساب القوی المعاریۃ للاسلام وتقوم القادیانیۃ بنشرترجمات محرفۃ لمعانی القرآن الکریم بمختلف اللغات العالمیۃ ولمقاومۃ خطرہا قرر المؤتمر:

۱… تقوم کل ہیئۃ اسلامیۃ بحصر النشاط القادیانی فی معابدہم ومدارسہم وملاجئہم وکل الامکنۃ التی یمارسون فیہا نشاطہم الہدام۰ فی منطقتہا وکشف القادیانیین والتعریف بہم للعالم الاسلامی تفادیا للوقوع فی حبائلہم۔

۲… اعلان کفر ہذہ الطائفۃ وخروجہا علی الاسلام۔

۳… عدم التعامل مع القادیانیین اوالاحمدیین ومقاطعتہم اقتصادیًا واجتماعیًا وثقافیًا وعدم التزوج منہم وعدم دفنہم فی مقابر المسلمین ومعاملتہم باعتبارہم کفارًا۔

1973۴… مطالبۃ الحکومات الاسلامیۃ بمنع کل نشاط لاتباع میرزا غلام احمد مدعی النبوۃ واعتبارہم اقلیت مسلمۃ ویمنعون من تولی الوظائف الحساسۃ للدولۃ۔

۵… نشر مصورات لکل التحریفات القادیانیۃ فی القرآن الکریم مع حصر الترجمات القادیانیۃ لمعانی القرآن والتغبیۃ علیہا ومنع تداول ہذہ الترجمات۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ترجمہ قرارداد​

قادیانیت ایک باطل فرقہ ہے جو اپنی اغراض خبیثہ کی تکمیل کے لئے اسلام کا لبادہ اوڑھ کر اسلام کی بنیادوں کو ڈھانا چاہتا ہے۔ اسلام کے قطعی اصولوں سے اس کی مخالفت ان باتوں سے واضح ہے۔

الف… اس کے بانی کا دعویٰ نبوت کرنا۔

ب… قرآنی آیات میں تحریف۔

ج… جہاد کے باطل ہونے کا فتویٰ دینا۔

قادیانیت کی داغ بیل برطانوی سامراج نے رکھی اور اسی نے اسے پروان چڑھایا۔ وہ سامراج کی سرپرستی میں سرگرم عمل ہے۔ قادیانی اسلام دشمن قوتوں کا ساتھ دے کر مسلمانوں کے مفادات سے غداری کرتے ہیں اور ان طاقتوں کی مدد سے اسلام کے بنیادی عقائد میں تحریف وتبدیل اور بیخ کنی کے لئے کئی ہتھکنڈے استعمال کرتے ہیں۔ مثلاً:

الف… دنیا میں مساجد کے نام پر اسلام دشمن طاقتوں کی کفالت سے ارتداد کے اڈے قائم کرنا۔

ب… 1974مدارس، سکولوں، یتیم خانوں اور امدادی کیمپوں کے نام پر غیرمسلم قوتوں کی مدد سے ان ہی کے مقاصد کی تکمیل۔

ج… دنیا کی مختلف زبانوں میں قرآن کریم کے تحریف شدہ نسخوں کی اشاعت وغیرہ ان خطرات کے پیش نظر کانفرنس میں طے کیاگیا کہ:

دنیا بھر کی ہر اسلامی تنظیم اور جماعتوں کا فریضہ ہے کہ وہ قادیانیت اور اس کی ہر قسم اسلام دشمن سرگرمیوں کی ان کے معابد، مراکز، یتیم خانوں وغیرہ میں کڑی نگرانی کریں اور ان کے تمام درپردہ سیاسی سرگرمیوں کا محاسبہ کریں اور اس کے بعد ان کے پھیلائے ہوئے جال، منصوبوں، سازشوں سے بچنے کے لئے عالم اسلام کے سامنے انہیں پوری طرح بے نقاب کیا جائے۔ نیز:

الف… اس گروہ کے کافر اور خارج از اسلام ہونے کا اعلان کیا جائے اور یہ کہ اس وجہ سے انہیں مقامات مقدسہ حرمین وغیرہ میں داخلہ کی اجازت نہیں دی جاسکے گی۔ مسلمان احمدیوں سے کسی قسم کا معاملہ نہیں کریں گے اور اقتصادی، معاشرتی، اجتماعی، عائلی وغیرہ ہر میدان میں ان کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔

د… کانفرنس تمام اسلامی ملکوں سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ قادیانیوں کی ہر قسم کی سرگرمیوں پر پابندی لگائیں۔ ان کے تمام وسائل اور ذرائع کو ضبط کیا جائے اور کسی قادیانی کو کسی اسلامی ملک میں کسی قسم کا بھی ذمہ دارانہ عہدہ نہ دیا جائے۔

ہ… قرآن مجید میں قادیانیوں کی تحریفات سے لوگوں کو خبردار کیا جائے، اور ان کے تمام تراجم قرآن کا شمار کر کے لوگوں کو ان سے متنبہ کیا جائے اور ان تراجم کی ترویج کا انسداد کیا جائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

رابطہ عالمی اسلامی نے اپنی قرارداد میں متفقہ طور پر قادیانیوں کو کافر اور مرتد قرار دیا گویا یہ تمام دنیا کے مسلمانوں کی دینی قیادت کا فیصلہ تھا جسے تمام  اسلامی دنیا میں سراہا گیا اور ایک مکمل کمپئین کے ذریعہ رابطہ عالم اسلامی کے پلیٹ فارم سے تمام دنیا کے مسلمانوں کو  فتنۂ  قادیانیت سے آگاہ کیا گیا اس طرح مجلس تحفظ ختم نبوت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی کوششوں سے تمام دنیا میں قادیانیوں کا منہ کالا ھوا اور یہ ھمیشہ کے لئے ذلیل و رسوا ھو گئے

Share: