عقیدۂ ختمِ نبوت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم* (قسط: 91 )


*  قادیانیت اور ملعون مرزا قادیانی*




*مرزا ملعون کے مھدیت اور مسیحت کے دعوے*


ملعون مرزا قادیانی نے آن گنت دعوے کیے جن میں سے اکثر تو بہت ھی مضحکہ خیز ھیں اس کے دعوؤں میں ایک دعوی یہ بھی تھا کہ “ میں امام مہدی ھوں “ اور ایک اور دعوی یہ بھی تھا  کہ “میں عیسی ھوں” 

امام مہدی علیہ الرضوان اور حضرت عیسی علیہ السلام اولوالعزم ھستیاں ھیں امام مہدی علیہ الرضوان قربِ قیامت میں ظہور فرمائیں گے اور حضرت عیسی علیہ السلام کو اللہ تعالی نے زندہ آسمانوں پر اُٹھا لیا تھا وہ امام مہدی علیہ الرضوان کے ظہور کے بعد ان کی حیات میں ھی بحکمِ ربی آسمان  سے نزول  فرمائیں گے ان دونوں کے درمیان دجال کا ظہور ھوگا اور حضرت عیسی علیہ السلام  اسے قتل کریں گے  یہ  بہت حیران کن بات ھے کہ کہ نت نئے دعوؤں کے شوقین مرزا قادیانی کے آن گنت دعوؤں کے باوجود ملعون مرزا نے دجال ھونے کا دعوی کیوں نہیں کیا ، شاید اسے معلوم ھی نہ ھو کہ امام  مہدی علیہ الرضوان اور حضرت عیسی علیہ السلام کے درمیان میں ایک کانے دجال نے بھی آنا ھے کیونکہ اگر اس مخبوط الحواس شیطان کو دجال کا معلوم ھوتا  تو یقیناً وہ دجال ھونے کا دعوی بھی ضرور کر دیتا بہرحال چونکہ اس نے مھدیت اور مسیحت کا دعوی کیا تھا لہذا ضروری ھے کہ امام مھدی علیہ الرضوان اور حضرت عیسی علیہ اسلام کے مختصر حالات یہاں درج کر دیے جائیں تاکہ معاملہ سمجھنے میں آسانی رھے


*امام مہدی علیہ الرضوان کا مختصر تعارف*

حضرت مہدی علیہ الرضوان کے بارے میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے جو کچھ فرمایا ہے اور جس پر اہل حق کا اتفاق ہے اس کا خلاصہ یہ ہے کہ وہ حضرت فاطمہ الزہراء  رضی اللہ عنھا کی نسل سے ہوں گے اور نجیب الطرفین سید ہوں گے۔ ان کا نام نامی رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نام پر محمد اور اُن کے والد صاحب کا نام عبداللہ ہوگا۔ وہ مدینہ منورہ میں پیدا ھونگے  عالمی سطح پر مسلمان بہت پریشان کن حالات سے دوچار ھونگے ان حالات کی وجہ سے علماء کرام  امام مھدی کو تلاش کر رھے ھونگے امام مدینہ منورہ

سے مکہ مکرمہ آجائیں گے اور چالیس سال کی عمر میں مکہ مکرمہ میں حرم شریف کے اندر علماء کرام کی ایک جماعت اُنھیں پہچان لے گی اور اُن کے ھاتھ پر بیعت ھو گی ، وہ نبی نہیں ہوں گے، نہ ان پر وحی نازل ہوگی، نہ وہ نبوت کا دعویٰ کریں گے۔ان کی کفار سے خون ریز جنگیں ہوں گی، ان کے زمانے میں کانے دجال کا خروج ہوگا اور وہ لشکر دجال کے محاصرے میں گھِرجائیں گے، ٹھیک نماز فجر کے وقت دجال کو قتل کرنے کے لئے سیدنا عیسیٰ علیہ السلام آسمان سے نازل ہوں گے اور فجر کی نماز حضرت مہدی علیہ الرضوان کی اقتدا میں پڑھیں گے، نماز کے بعد دجال کا رخ کریں گے، وہ لعین بھاگ کھڑا ہوگا، حضرت عیسیٰ علیہ السلام اس کا تعاقب کریں گے اور اسے “بابِ لُدّ” پر قتل کردیں گے، دجال کا لشکر تہ تیغ ہوگا اور یہودیت و نصرانیت کا ایک ایک نشان مٹادیا جائے گا۔


*امام مہدی علیہ الرضوان کی شخصیت احادیثِ مبارکہ کی روشنی میں*


• عن ابی سعید الخدری رضی اللہ عنہ مرفوعا لا تقوم الساعۃ حتٰی تملا الارض ظلما وجورا وعدوانا ثم یخرج من اھل بیتی من یملاھا قسطاوعدلا

( المستدرک ج 4 ص 557) 

حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا قیامت قائم نہ ہوگی یہاں تک کہ زمین ظلم و جور سے بھر جائے۔ بعد ازاں میرا اہل بیت سے ایک شخص (مہدی رضی اللہ عنہ) پیدا ہو گا جو زمین کو عدل و انصاف سے بھر دے گا۔


عن عبداللہ ابن مسعود رضی اللہ عنہ قال قال رسول اللہ ﷺ لا تذھب الدنیا حتی یملک العرب رجل من اھل بیتی یواطی اسمہ اسمی 

حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا دنیا اس وقت تک ختم نہ ہو گی یہاں تک کہ میرے اہل بیت(اولاد) میں سے ایک شخص عرب کا بادشاہ ہو جائے جس کا نام میرے نام کے مطابق ہوگا (یعنی محمد)۔

ترمذی شریف

وكنيتہ ابو عبد اللہ و في الشفاء للقاضي عياض رحمہ اللہ ان كنيتہ ابو لقاسم

امام مہدی كی كنيت ابو عبداللہ ہو گی اور قاضي عياض رحمہ اللہ كی كتاب ميں ہے کہ ان كی كنيت ابوالقاسم ہو گی۔

(الشاعۃ ص 193)

ولقبہ المہدی لان اللہ ھداہ للحق والجابر لانہ یجبر قلوب امۃ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اولانہ یجبر ای یفھر الجبارین ویقصمہم

ان کا لقب مہدی ہو گا اس لیے کہ اللہ تعالی ٰکی طرف سے ان کی رہنمائی فرمائی جائے گی ۔ اسی طرح ان کا لقب“جابر“ بھی ہو گا کیونکہ وہ اُمت محمدیہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قلوب پر مرہم رکھیں گےیا اس لیے کہ وہ ظالموں پر غالب آ کر ان کی شان و شوکت کو ختم کر دیں گے۔

(الشاعۃ ص 193)


• عن ام سلمۃ رضی اللہ عنھا قالت سمعت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یقول المہدی من عترتی من ولد فاطمہ رضی اللہ عنھا

حضرت اُم المومنین حضرت اُم سلمہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کی میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کر فرماتے ہوئے سنا کہ مہدی میری نسل یعنی فاطمہ کی اولاد سے ہو گا۔

ابو داود شریف ج 2 ص 588



جاری ہے ۔۔۔۔۔

Share: