ایصال ثواب کیلئے بہترین نیت کیسے کی جائے۔

کسی بھی نفلی عبادت مثلا نفلی حج ، عمرہ  ، صدقہ و خیرات، تلاوت قرآن پاک ، نفلی نماز یا کسی بھی نیکی کا ثواب کسی بھی زندہ یا فوت شدہ مسلمان یا مسلمانوں کو ایصال کیا جا سکتا ھے

جتنے بھی لوگوں کو ثواب ایصال کیا جائے گا سب کو اس کا ثواب ملے گا اور ھر ھر کے برابر اتنا ھی ثواب ایصال کرنے والے کو بھی ملے گا

جن جن کو ایصال ثواب کرنا ھو عمل کرنے سے پہلے نیت کر لے یا پھر عمل کرنے کے بعد ایصال کر دے


بہترین نیت یعنی زندگی بھر کی نیت کرنے کا طریقہ       

      یااللہ  عَزَّ وَجَلَّ  ! 

آج کے بعد میں جو بھی نفلی عبادت،  حج ، عمرہ، صدقہ و خیرات ، تلاوت قرآن پاک،  نفلی نمازیں بلکہ جو کچھ بھی ٹوٹا پھوٹا عمل تیری توفیق سے ہو سکے گا  یا اللہ  اپنے فضل و کرم کے شایانِ شان اس کا آجر و ثواب مرحمت فرما دے اور اسے ھماری  بخشش کا ذریعہ بنا دے اور اسے ہماری جانب سے اپنے پیارے محبوب، خاتم الانبیاء،  امام الانبیاء، حضرت محمد صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی بارگاہ میں ثواب کا یہ نَذْرانہ پہنچا دے۔ سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی برکت سے حضرت آدم علیہ السلام  سے لے کر حضرت عیسی علیہ السلام تک تمام انبیائے کرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام ، تمام ازواج مطہرات ، تمام اھل بیت ، تمام  صَحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان،  تمام اولیائے عِظام رَحِمَہُمُ اللّٰہُم اور تمام امت مسلمہ کی جناب میں یہ ثواب پہنچا  دے ۔ 

یا اللہ : سرکارِ دو عالم  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی برکت  سے حضرت سَیِّدُنا آدم صَفِیُّ اللہ عَلٰی نَبِیِّنَا وَ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام سے لے کر اب تک جتنے انسان و جِنّات مسلمان ہوئے یا قیامت تک ہوں گے زندہ ھیں یا وفات پا چکے ھیں سب کو اس کا ثواب پہنچا دے

 یا اللہ : سرکارِ دو عالم  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی برکت  سے میرے مرحوم والدین صاحبان ، مرحوم سسر و  ساس صاحبان ،  مرحوم بیٹے عبد الرحمن صاحب ، مرحوم بھائی نصیر احمد صاحب ، مرحوم اساتذہ کرام ، مرحوم  تمام رشتے دار ،  عزیز و اقارب ، تمام دوست و احباب کو بھی اس کا ثواب پہنچادیجیے اور اپنی رحمت واسعہ کی طفیل  سب کی مغفرت فرما دیجیے

آمین یا رب العالمین


جب آپ یہ نیت ایک دفعہ کر لیں گے تو اس کے بعد آپ جو بھی نفلی نیکی کریں گے اس کا ثواب خودبخود سب کو پہنچ جائے گا اور اسی حساب سے آپ کے نامہ اعمال میں بھی ثواب  درج ھو جائے گا بس ایک مرتبہ خلوص دل سے یہ نیت کر لیں 

اللہ پاک بہت بہت قبول فرمائے

آمین یا رب العالمین

Share: