نماز کے مستحبات

 فقۂ اسلامی میں نماز کے مستحبات (آداب) کی کوئی متعین یا مخصوص گنتی نہیں ھے اس لئے ان کی تعداد مختلف کتابوں میں مختلف ملتی ھے مجموعی طور پر یہ وہ آعمال ھیں جن کے کرنے پر ثواب ملتا ھے اور نہ کرنے پر کوئی گناہ نہیں ہے۔ 

نماز کے مستحبات  سے  مراد وہ چیزیں ھیں جو نماز میں حضور رسولِ کریم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے ثابت تو ہوئی ہیں لیکن ان کی اھمیت سنتوں   کے برابر نہیں ھے ۔ انہیں مستحبات نماز  کہتے ہیں ۔ اگر نماز میں کوئی مستحب  جان بوجھ کر یا بھولے سے چھوٹ جائے تو نہ نماز ٹوٹتی ہے، نہ سجدہ سہو واجب ہوتا ہے اور نہ ھی کوئی گناہ ہوتا ہے ، نہ ھی مستحب چھوڑنے والا  قابل ملامت ھوتا ھے البتہ نمازی کو نماز پڑھتے وقت  مستحبات  کا بھی اھتمام  کر لینا چاھیے اس سے ایک فائدہ تو یہی ھے کہ مفت میں بہت سی نیکیاں مل جائیں گی جو  قیامت والے دن اس وقت کام آئیں گی جب ھمیں ایک ایک نیکی کی اشد ضرورت پڑے گی ۔ دوسرا فائدہ یہ ھو گا کہ نماز میں خشوع و خضوع پیدا ھو جائے گا جو نماز میں عین مطلوب ھے


نماز کے مستحبات 

1) دونوں قدموں کے درمیان چار انگلی کی مقدار یا اس کے قریب قریب فاصلہ چھوڑنا۔

 2) ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد اگر سورت شروع سے پڑھنی ہو تو اس سے پہلے "بسم الله الرحمن الرحیم" پڑھنا۔

 3) تکبیرِ تحریمہ کے وقت جب کوئی عذر نہ ہو تو دونوں ہاتھ چادر وغیرہ سے باہر نکال کر اٹھانا۔

 4) منفرد کو رکوع وسجود میں تین تین مرتبہ سے زیادہ لیکن طاق عدد میں تسبیح پڑھنا۔

 5) جمائی آئے تو منہ خوب بند کرلے اور اگر کسی طرح نہ رُکے تو ہاتھ کی ہتھیلی کی پشت کی طرف سے روکے۔

 6) دونوں سجدوں کے درمیان جلسے میں یہ دعا پڑھنا "اَللّٰهُمَّ اغْفِرْلَیْ وَارْحَمْنِیْ وَاهْدِنِیْ وَعَافِنِیْ وَارْزُقْنِیْ" یا صرف "رَبِّ اغْفِرْلَیْ" ایک مرتبہ یا تین مرتبہ پڑھنا۔

 7) قنوت میں خاص اس دعا کا پڑھنا "اَللّٰهُمَّ اِنَّا نَسْتَعِیْنُكَ" الخ۔

 8) جب کھڑا ہو تو اپنی نگاہ سجدے کی جگہ رکھے۔ اور جب رکوع میں جائے تو پاؤں پر اور جب سجدہ کرے تو ناک پر رکھے جلسے اور قعدہ میں نگاہ گود میں رہے اور سلام پھیرتے وقت کندھوں پر ڈالے۔ 

9) جس قدر ممکن ھو سکے کھانسی نہ آنے دینا اسی طرح جس قدر ممکن ھو جمائی کو روکنا اگر روکنے کے باوجود جمائی آ جائے تق قیام کی حالت میں دائیں ھاتھ اور باقی حالتوں میں بائیں ھاتھ کی پشت سے منہ ڈھانپنا

10) جب مؤزن تکبیر کہہ چکے تو امام کا تکبیر تحریمہ کہہ کر نماز شروع کرنا 

اللہ کریم عمل کی توفیق عنایت فرمائے

آمین یا رب العالمین

Share: