صاحبِ نصاب کی تعریف

 صاحبِ نصاب وہ عاقل، بالغ اور مسلمان شخص ہے جس کے پاس اس کی بنیادی ضروریات (حوائج اصلیہ) اور قرض سے بچ جانے والا مال اتنی مقدار میں موجود ہو جو شریعتِ اسلامیہ میں مقرر کردہ حد (نصاب) تک پہنچ جائے۔ 

نصاب کی مقدار اور شرائط
  • سونا: 
  • اگر کسی کے پاس صرف سونا ہو چاھے کسی بھی شکل میں ھو ، استعمال میں ھو یا استعمال میں نہ ھو تو اس کا نصاب ساڑھے سات (7.5) تولہ ہے۔

  • چاندی: 
  • اگر کسی کے پاس صرف چاندی ہو ہو چاھے کسی بھی شکل میں ھو ، استعمال میں ھو یا استعمال میں نہ ھو  تو اس کا نصاب ساڑھے باون (52.5) تولہ ہے۔

  • نقدی اور مالِ تجارت: 
  • اگر کسی کے پاس نقدی، مالِ تجارت یا سونا و چاندی کی مکس شکل ہو، تو اگر ان سب کی مالیت مل کر  ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت کے برابر ھو جائے تو اسے صاحب نصاب مانا جاتا ہے۔

  • بنیادی ضروریات سے فاضل:

    مال رہائشی مکان، روزمرہ کے کپڑے اور عام استعمال کی چیزوں سے زائد ہونا چاہیے۔

Share: