تیمّم کی شرائط اور فرائض

تیمم میں کچھ چیزیں شرائط اور کچھ فرائض میں شامل ھیں ۔ تیمم کے صحیح ھونے کے لئے ان شرائط اور فرائض کا پورا کرنا ضروری ھے ۔ وہ شرائط اور فرائض مندرجہ ذیل ھیں :۔


تَیَمُّم کی شرائط

نیت کرنا

تیمم کرتے وقت دل سے ناپاکی دور کرنے یا وضو یا غسل کی نیت کرنا ضروری  ہے۔ دل سے نیت ھونا کافی ھے ۔ نیت کو بعض حضرات نے فرائض میں ذکر کیا ھے اور بعض نے شرائط میں ، دونوں طرح ٹھیک ھے 


ھاتھوں کا پھیرنا

 چہرے اور بازوؤں پر ھاتھوں کا پھیرنا یعنی  پورے چہرے اور دونوں ہاتھوں پر کہنیوں یا کلائیوں تک ہاتھ کا اچھی طرح پھیرنا۔


تین انگلیوں کا استعمال کرنا

تیمم کرتے وقت تین یا تین سے زائد انگلیوں کا استعمال کرنا  تیمم کی شرائط میں شامل ھے 


زمین کی جنس سے متعلقہ کسی چیز سے تیمم کرنا

مٹی یا زمین کی جنس سے تعلق رکھنے والی کسی چیز سے تیمم کرنا ضروری ھے کسی دوسری چیز مثلا  لوھے تانبے وغیرہ سے تیمم کرنا درست نہیں 


مٹی وغیرہ کا پاک ہونا 

جس چیز (مٹی وغیرہ) سے تیمم کیا جارہا ہو اس کا پاک ہونا ضروری ھے۔ اگر ناپاک مٹی وغیرہ پر تیمم کیا تو یہ تیمم درست نہیں ھو گا


پانی کا دستیاب نہ ھونا

پانی کا دستیاب نہ ھونا یا شرعی عذر کی بنا پر پانی کے استعمال پر قدرت نہ ہونے کی صورت میں تیمم کرنے کی آجازت ھو گی لیکن اگر پانی موجود ھے اور اس کے استعمال کرنے میں کوئی شرعی عذر بھی نہیں ھے تو اگر محض سردی سے بچنے کے لئے تیمم کیا تو یہ درست نہ ھوگا


تَیَمُّم کے فرائض:

چہرے پر ہاتھ پھیرنا

ایک مرتبہ پاک مٹی پر ہاتھ مار کر سارے چہرے پر ہاتھ اس طرح پھیرنا کہ بال  برابر جگہ بھی  ھاتھ پھرنے سے خالی نہ رھے ۔


دونوں ہاتھوں پر کہنیوں تک ہاتھ پھیرنا

 دوسری مرتبہ پھر پاک مٹی پر ہاتھ مار کر دونوں ہاتھوں پر کہنیوں تک ہاتھ اسطرح پھیرنا کہ بال برابر جگہ ھاتھ پھرنے سے خالی نہ رھے ۔ 



Share: