بکریوں کی زکوٰۃ کا نصاب کم از کم 40 بکریاں (جن میں بھیڑ اور دنبہ بھی شامل ہیں) ہے، اور چالیس سے کم بکریوں پر زکوٰۃ فرض نہیں ھوتی ۔ شریعت میں مویشیوں کی زکوة کا یہ نصاب ان جانوروں پر لاگو ھوتا ھے جو سائمہ ھوں یعنی سارا سال یا سال کا اکثر حصہ جنگل میں چر کر خود گھاس کھانے والے ھوں نہ کہ گھر میں چارہ کھلانے والے ۔
بکریوں کی زکوٰۃ کی تفصیل
- 40 سے 120 بکریاں: ان میں صرف ایک بکری زکوٰۃ میں واجب ہے۔
- 121 سے 200 بکریاں: ان میں دو بکریاں واجب ہیں۔
- 201 سے 399 بکریاں: ان میں تین بکریاں واجب ہیں۔
- 400 بکریاں: ان میں چار بکریاں واجب ہیں۔
- 400 کے بعد: اس کے بعد ہر ایک سو (100) بکری کے اضافے پر ایک اور بکری بڑھتی جائے گی (مثلاً 500 پر پانچ بکریاں)