مرزا غلام قادیانی ملعون کی مختصر تاریخ

ملعون زمانہ ۔ مرزا غلام قادیانی لعنتی 
(نبوت کا جھوٹا دعویدار)

مرزا غلام قادیانی ملعون کی مختصر تاریخ

نبی اکرم صلى الله عليه وآله وسلم نے فرمایا کہ۔عنقریب اس امت میں قریب تیس کے دجال کذاب نکلیں گے ہر ایک دعویٰ کرے گا کہ وہ نبی ہے حالانکہ میں خاتم النبیین ہوں میرے بعد کوئی نبی نہیں۔ صلی اللہ تعالی علیہ وآله وسلم
( سنن ابی داؤد، کتاب الفتن،ذکر الفتن ودلائلہا، ۲/ ۲۲۸)
ان میں سے بعض دجّال تو گزر چکے جیسے مسیلمہ کذّاب، اسود عنسی، مرزا علی محمد باب، مرزا علی حسین بہاء اللہ، مرزا غلام قادیانی بعض اور باقی ہیں وہ بھی ضرور ہوں گے۔

ان میں سےایک لعنتي مرزا غلام قادیانی بھی ہے۔ مرزا غلام قادیانی لعنتي 1839 یا 1840ء کو قاديان ميں پیدا ہوا ابتدائی تعلیم مولوی گل علی شاہ سے حاصل کی کچھ عرصے اپنے باپ کے ساتھ انگریزی کچہریوں کے چکر بھی لگائے آبائی پیشہ زمینداری تھا آباؤ اجداد سکھوں اور انگریزوں کے وفادار ملازم رہتے آئے تھے باپ کا نام غلام مرتضیٰ تھا اس لعنتي نے قانون کا امتحان دیا مگر فیل ہونے پر تعلیم سے دل اچاٹ ہوگیا کمزوری دل و دماغ کا مرض پوری عمر جولانی سے رہا تشنج قلب ، اسہال، درد سر ، مالیخولیا ، شوگر وغیرہ امراض موصوف کی زندگی کے ساتھی تھے - مئی 1908 ء کو لاہور میں إس لعتنتي کا شدت اسہال یا ہیضہ سے ہی مرگ ہوا۔ بعد مرگ اس کے منہ سے پاخانہ نکلتے دیکھا گیا جو حاضرین کی عبرت کا باعث ہوا ۔مرزا غلام قادیانی کے لعنتي خلفاء اس صورت حال کی تردید کرتے رہے والعلم عند اللہ عزوجل۔

 میں مرزا لعنتي نے 1889 ميں اپنی جهوٹي نبوت کی بنیاد رکھنا شروع کی جو کہ خود ساخته گول مول الہام اور کشف وغیرہ پر مبنی تھی جو کہ "براہین" میں موجود ہے ۔ مرزا غلام قادیانی لعنتي  نے نبوت کا دعویٰ کرکے دجالوں میں اپنا نام لکھوایا اپنی دنیا سنبھالنے کی خاطر کروڑوں مسلمانوں کی عاقبت برباد کی چنانچہ 1889ء کے کشف و الہام کے دعاوٰی کے بعد ایک نیا مکسچر ظلی و بروزی نبی کے نام سے تیار کیا چنانچہ 1890 میں یہ کہنا شروع کیا کہ مسیح موعود اور ابن مریم، میں خود ہوں چنانچہ خود لکھتا ہے۔
مریم کی طرح عیسیٰ کی روح مجھ میں نفخ کی گئی اور استعارہ کے رنگ میں مجھے حاملہ ٹھہرایا گیا اور آخر کئی مہینے بعد جو دس مہینے سے زیادہ نہیں بذریعہ اس الہام کے مجھے مریم سے عیسیٰ بنایا گیا پس اس طور سے میں ابن مریم ٹھہرا
( کشتی نوح ص ۴۷ )
اور مسیح موعود کے متعلق يه لعنتي لکھتا ہے : میرا دعویٰ یہ ہے کہ میں وہ مسیح موعود ہوں جس کے بارے میں خدائے تعالیٰ کی تمام پاک کتابوں میں پیشن گوئیاں ہیں کہ وہ آخری زمانے میں ظاہر ہوگا -نعوذ بالله ( تحفہ گولڑویہ ص ۱۹۵ ) ۔
إس لعنتي نے اپنی ظلی و بروزی کی منطق کا ہیرپھیر لفظوں کی چکر بازی میں یوں بھی دکھایا ہے کہ اس نکتہ کو یاد رکھو کہ میں رسول اور نبی نہیں ہوں یعنی باعتبار نئی شریعت اور نئے دعوے اور نئے نام کے ،اور میں رسول اور نبی ہوں یعنی باعتبار ظلیت کاملہ کے۔ میں وہ آئینہ ہوں جس میں محمدی شکل اور محمدی نبوت کا کامل انعکاس ہے اور میں کوئی علیحدہ شخص نبوت کا دعوٰی کرنے والا ہوتا تو خدا تعالیٰ میرا نام محمد ، احمد، مصطفی اور مجتبیٰ نہ رکھتا
یہ تو ظل ہونے کے بارے میں ہے ۔
( نزول المسیح ص ۲ ) 
بروزی کا فارمولا بھی ملاحظہ فرمائیے لکھتا ہے :مجھے بروز ی صورت میں نبی و رسول بنایا ہے اور اس بناء پر خدا نے بار بار میرا نام نبی اللہ اور رسول اللہ رکھا مگر بروزی صورت میں میرا نفس درمیان میں نہیں بلکہ محمد صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کا ہے اسی لحاظ سے میرا نام محمد اورحامد ہوا پس نبوت و رسالت کسی دوسرے کے پاس نہیں گئی محمد کی چیز محمد کے پاس ہی رہی  نعوذ باللہ 

اس کے بعد مرزا قادیانی لعنتي نے اور ترقی کی یہاں تک کہ 1901 میں حقیقی نبوت کا دعوی کردیا چنانچہ لکھتا ہے: ہلاک ہوگئے وہ جنہوں نے ایک برگزیدہ رسول (یعنی مرزاغلام لعنتي) کو قبول نہ کیا ۔مبارک وہ، جس نے مجھ کو پہچانا۔ میں خدا کی سب راہوں میں سے آخری راہ ہوں اور اس کے نوروں میں سے آخری نور ہوں بد قسمت ہے وہ جو مجھے چھوڑتا ہے کیونکہ میرے بغیر سب تاریکی ہے ۔ 
(کشتی نوح )

یہ لعنتي شخص انبیاء کرام کا نہایت گستاخ تھا چنانچہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے بارے میں لکھتا ہے : عیسائیوں نے بہت سے آپ کے معجزات لکھے ہیں مگر حق بات یہ ہے کہ آپ سے کوئی معجزہ ظاہر نہ ہوا اور اس دن سے کہ آپ نے معجزہ مانگنے والوں کو گندی گالیاں دیں اور ان کو حرام کار اور حرام کی اولاد ٹھہرایا اسی روز سے شریفوں نے آپ سے کنارہ کیا۔ 
(ازالہ اوہام )

اس قادیانی بد زبان کو دیکھو سیدنا عیسیٰ علیہ السلام کی کیسی توہین کرتا ہے یہاں تک انہیں اور انکی ماں صدیقہ بتول کو فحش گالیاں دیتا ہے یہاں تک  انبیاء كرام  کو صاف جھوٹا لکھا حتی کہ دربارہ حبیب خود شان اقدس حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم پر ناپاک حملہ کیا۔ دعویٰ نبوت کے بعد مرزا کی رگ شیطانی مزید پھڑکی تو اس نے خدائی دعویٰ کر ڈالا چنانچہ لکھتا ہے میں نے نیند میں اپنے آپ کو ہو بہو اللہ دیکھا اور میں نے یقین کرلیا کہ میں وہ ( اللہ ) ہوں پھر میں نے آسمان و زمین بنائے اور کہا ہم نے آسمان کو ستاروں کے ساتھ سجایا ہے۔ 
( کمالات اسلام )

دیگر جھوٹے نبوت کے دعویداروں کی طرح مرزا غلام قادیانی لعنتي  نے بھی کچھ پیشن گوئیاں کی تھیں مگر ان کا انجام مسیلمہ کذاب کی طرح ہوا ۔
 اپنے لیے ایک لڑکے کی پیشن گوئی کی تھی جس کی نسبت کہا تھا کہ انبیاء کا چاند ہوگا اور بادشاہ اس کے کپڑوں سے برکت لیں گے مگر نشان الٰہی کہ" چوں دم برادشتم مادہ برآمد" بیٹی پیدا ہوئی اس پر کہا کہ وحی سمجھنے میں غلطی ہوئی اب کی جو ہوگا وہ لڑکا انبیاء کا چاند ہوگا، بیٹی بیٹے ہمیشہ پیدا ہوتے ہیں اس بار بیٹا پید ا ہوا بیٹا مگر چند روز جی کر مرگیا بادشاہ کیا کسی محتاج نے بھی اس کے کپڑوں سے برکت نہ لی۔

 ایک اور پیشن گوئی آسمانی بیوی کی تھی اپنی چچا زاد بہن احمدی کو لکھ بھیجا کہ اپنی بیٹی محمدی بیگم میرے نکاح میں دے دے اس نے صاف انکار کیا اس پر طمع دلائی پھر دھمکیاں دیں پھر کہا کہ وحی آگئی کہ زوجنٰکھا ہم نے تیرا نکاح اس سے کردیا اور یہ کہ اس کا نکاح اگر تو دوسری جگہ کرے گی تو ڈھائی یا تین برس کے اندر اس کا شوہر مرجائے گا مگر اس خدا کی بندی نے ایک نہ سنی ، سلطان محمد خان سے نکاح کردیا وہ آسمانی نکاح دھرا ہی رہا ۔نہ وہ شوہر مرا کتنے بچے اس سے ہوچکے اور یہ چل دئیے ۔
مرزا غلام قادیانی کی موت کے بعد اس کے پیروکار دو جماعتوں میں بٹ گئے ایک جماعت احمدی کہلائی جو اس کو مبلغ اسلام مانتی ہے اور دوسری قادیانی جو اس کو نبی مانتی ہے۔

علماء اسلام کا اس کے خلاف قلمی جہاد بھی قابل ستائش ہے۔1973ء کے آئین میں ان کو غیر مسلم قرار دلوا دیا گیا۔جو ایک بڑا زبردست اور تاریخی فیصلہ تھا۔ چونکہ ان قادیانیوں کو یورپ اور امریکہ کی سپورٹ حاصل ہے ۔ اس لئے یہ لوگ آج بھی پاکستان میں خفیہ طور پر اور یورپ میں اعلانیہ طور پر اپنی مذہب کی تبلیغ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ تشویش کی بات یہ ہے کہ یہ لوگ بھی اسلام اور قرآن کا نام استعمال کررہے ہیں۔ ان کی بے شمار ویب سائٹ اسلام کے نام پر رجسٹرڈ ہیں۔ جہاں یہ اسلام کی آڑ میں اپنے مذہب کی ترویج کررہے ہیں۔ اور قرآن کی اپنی مرضی سے تشریحات کرکے عام لوگوں کو گمراہ کررہے ہیں۔ اور ہمارے بھولے بھالے مسلمانوں کو تو پتہ بھی نہیں چلتا کہ وہ کس جال میں پھنس گئے ہیں۔

اللہ تعالی ہمارے مسلمانوں کو اس فتنے سے اپنی پناہ میں رکھے ۔ آمین
============
Share: