دارالعلوم دیوبند

 *شاد باد وشادزی اے سر زمین دیوبند*

*دنیا میں کیا ھے تو نے اسلام کا جھنڈا بلند*


دنیا کی عظیم الشان درسگاہ دارالعلوم دیوبند جسے آج سے کوئی ڈیڑھ صدی سے زیادہ پہلے ہند کے عظیم مجاہدِ آزادی حجتہ الاسلام حضرت مولانا محمد قاسم نانوتوی  رحمة الله عليه نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے قائم کیا تھا۔  اس عظيم درسگاہ کا شروع میں ایک انار کے درخت کے نیچے ایک اکیلے طالب علم محمودالحسن  رحمہ اللہ سے درسی سفر شروع ہوا۔ جس میں اللہ تعالیٰ نے اتنی برکت عطا فرمائی کہ آج پورے برصغیر میں اور دنیا کے بیشتر ممالک میں اسکی شاخیں موجود ہیں اور آج بھی پوری دنیا میں یہاں کا فتویٰ سکہ رائج الوقت کی حیثیت رکھتا ہے۔ قیام دارالعلوم دیوبند اور اسکے بانی مولانا محمد قاسم نانوتوی ؒ کی شان میں برصغیر کے کئ عظیم شاعروں نے بڑے ہی عمدہ عمدہ اشعار کہے ہیں جن میں شورش کاشمیری مرحوم  کے دو اشعار یہاں پیش کیے جاتے ہیں


    *اسمیں نہیں کلام کہ دیوبند کا وجود *

*ہندوستاں کے سر پہ ھے احسانِ مصطفےٰ ﷺ *


    *چمکا کرے گا چہار سو نانوتویؒ کا نام*  

*پیدا کئے ھیں جس نے فدایانِ مصطفےٰ ﷺ*

Share: