لَآ اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللّٰه وه مبارك اور قيمتي كلمه هے كه جس پر تمام تر كاميابيوں كا دارومدار هے جو شخص يه كلمه لے كر إس دنيا سے جائے گا اگر خدانخواسته اپنے گناهوں کی وجہ سے جہنم میں چلا بهي گيا تو پھر بھی اس كلمه كي بركت سے ايك نه ايك دن ضرور جہنم سے نکال لیا جائے گا اور جنت میں داخل کردیا جائے گا ۔ اور اگر کوئی خدانخواسته إس كلمه سے محروم هو کر إس دنيا سے چلا گيا تو وه كهبي بهي جنت ميں نهيں جائے گا بلکہ ھمیشہ ھمیشہ جہنم میں ھی رھے گا گو اس نے دنیاوی زندگی میں کتنے ھی رفاھی اور آچھے کام کیے ھوں گے ۔ اب سوال يه هے كه نجات کا دارومدار تو اسی کلمہ پر ھے تو هم إس كلمه كے بارے ميں كس طرح كي كوشش كريں كه الله تعالى هميں اُخروی زندگی میں كامياب فرما دے ۔ إس كلمه كے حواله سے جو سب سے پہلا كام جس كي كوشش هماری ذمه داری هے وه إس كلمه كے الفاظ كو صحيح طريقه سے ادا كرنا سیکھنا هے - زير - زبر - پیش كا خيال ركهنا اور حروف كي آدائیگی مخارج کا خیال رکھتے ھوئے صحيح طرح سے كرنا - بدقسمتی سے آج كل دين سے دورى كي يه حالت هے كه بہت سے لوگ اس كلمه کے صحیح الفاظ بهي ادا نہیں کر سکتے ۔ كهيں زير كي غلطي كهيں زبر اور پيش كي غلطي ۔ تلفظ كي غلطي كى تو إنتها يه هے كه بهت سے لوگ محمد (صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَ سَلَّمَ) كو بهي (مهمد) ادا كرتے هيں جو بالكل درست نهيں هے تو سب سے پہلے تو هميں کچھ وقت نکال کر كسي أستاد كے پاس جا كر إس كلمه كو صحيح طريقه سے ادا کرنا سيكهنا چاهيے تاكه هم إس عظيم كلمه كے الفاظ كو صحيح طور پر پڑهنے والے بن جائيں۔ یاد رکھیں کہ سیکھنے کے لئے کسی عمر کی قید نہیں بلکہ عمر کے کسی بھی حصہ میں سیکھ سکتے ھیں چنانچہ مولانا الیاس صاحب رحمة اللہ علیہ نے ایک بوڑھے میواتی کو جس کی عمر پچاسی سال تھی ، جماعت میں جانے کی دعوت دی ۔ اُس بوڑھے میواتی نے جواب دیا کہ مولانا ! میں جماعت میں جا کر کیا کروں گا کیونکہ میری عمر پچاسی سال ھو گئی ھے لیکن ابھی تک مجھے کلمہ نہیں آتا تو مولانا نے فرمایا کہ آپ جماعت میں جائیں اور لوگوں کو یہی بتائیں کہ لوگو! دیکھو میری اتنی عمر ھو گئی ھے لیکن چونکہ میں نے کلمہ نہیں سیکھا اس لئے مجھے کلمہ نہیں آیا اس لئے تم ضرور کسی کے پاس جا کر یہ کلمہ سیکھ لو
کلمۂ طیبہ کو کیسے سیکھیں
إس كلمه كے حواله سے ھماری دوسری ذمہ داری یہ ھے كه هم اپنی زبان میں إس کلمہ كے ترجمه كو سيكهيں كيونكه يه كلمه عربي زبان ميں هے اور ھم عربی سمجھ نہیں سکتے ۔ إس لئے جب تك هم اپني زيان ميں إس كا ترجمه نهيں سيكهيں گے تب تک اس كلمه كو سمجهنا ھمارے لئے ممكن نهيں هوگا إس مبارک كلمه كا اردو ترجمه يه ھے
" الله كے سوا كوئى عبادت كے لائق نهيں اور (حضرت) محمد ( صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَ سَلَّمَ ) الله كے رسول هيں "
اس کے بعد ھمیں کسی عالم کے پاس جا کر اس پاک کلمہ کی تشریح ، مقصد اور فضائل وغیرہ بھی سیکھنے کی پوری کوشش کرنی چاھیے تاکہ اُخروی زندگی میں ھم سرخرو ھوجائیں ۔