وضو کے فرائض

 

فقہِ حنفی کے مطابق وضو کے کل چار فرائض ہیں ۔ چہرہ دھونا، دونوں ہاتھ کہنیوں سمیت دھونا، چوتھائی سر کا مسح کرنا، اور دونوں پاؤں ٹخنوں سمیت دھونا۔ ان میں سے کسی بھی فرض کے چھوٹ جانے سے وضو نہیں ہوتا۔ جب وضو نہ ھوا تو اس وضو سے پڑھی ھوئی نماز بھی نہ ھوئی کیونکہ وضو نماز کی شرائط میں شامل ھے 


وضو کے فرائض کی تفصیل

پورا چہرہ دھونا

پیشانی کے بالوں کے اگنے کی جگہ سے لے کر ٹھوڑی کے نیچے تک اور ایک کان کی لو سے دوسرے کان کی لو تک ایک بار پورا چہرہ دھونا فرض ہے۔


دونوں ہاتھ کہنیوں سمیت دھونا 

دونوں  ہاتھوں کو انگلیوں کے سروں سمیت کہنیوں سمیت (کہنیاں بھی شامل ) ایک مرتبہ دھونا فرض ہے۔


چوتھائی سر کا مسح کرنا

 پورے سر کے کم از کم چوتھائی (چوتھائی حصہ) کا ایک مرتبہ گیلے ہاتھوں سے مسح کرنا فرض ہے۔


دونوں پاؤں دھونا

دونوں پاؤں ٹخنوں سمیت (ٹخنوں کو ملا کر) ایک مرتبہ دھونا فرض ہے۔

Share: